عروا اور ماورا کی ملبوسات کی برانڈ ”یو ایم“ کا نیا کلیکشن مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکار بہنوں عروا حسین اور ماورا حسین کی ملبوسات کی برانڈ’یوایم‘کی نئی کلیکشن مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار ہے۔
ماورا حسین نے اپنی ملبوسات کی برانڈ کے نئے ٹیزر اپنے انسٹاگرام کاؤنٹ پر شیئر کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
رابی پیرزادہ کا اپنی غیر مرئی طاقت سے متعلق بڑا دعویٰ
حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کرگئیں
وڈیوٹیزر کے پس منظر میں اداکار بہنوں کو گلابی اور سبز ملبوسات یمں مختلف انداز اپناتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے تاہم دونوں بہنوں کے چہرے واضح نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
یو ایم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے مزید 2 ٹیزرز میں ماورا حسین کو سرخ اور جامنی ملبوسات میں مختلف پوز دیتے ہوئے دکھایاگیا ہے تاہم ان ٹیزرز میں بھی ان کا چہرہ واضح نہیں ہے۔
View this post on Instagram
فنکار بہنوں اپنی برانڈ کی نئی کلیکشن کے تمام ٹیزرز میں whocan (جوکرسکتی ہیں) کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے۔انسٹاگرام صارفین نے عروا اور ماورا کی نئی کلیکشن کے اجرا کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔









