انڈسٹری میں ہر کوئی لیزر ٹریٹمنٹ کرواتا ہے، اداکارہ کبریٰ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کبریٰ خان نےکہا ہے کہ اپنی جلدکی بہتری کیلیے انڈسٹری میں ہر کوئی لیزر ٹریٹمنٹ کرواتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی فٹنس میں بہتری کیلیے جلد کک باکسنگ شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
عروا اور ماورا کی ملبوسات کی برانڈ ”یو ایم“ کا نیا کلیکشن مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار
سنیما مالکان کی بدمعاشی، دی لیجنڈ آف مولاجٹ دکھانے سے انکار، پروڈیوسر کی اہم اپیل
نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ لیزر ٹریٹمنٹ اور اس طرح کی دوسری بنیادی چیزیں (کاسمیٹک طریقہ کار) ہر کوئی کراتا ہے، ظاہر ہے اپنی جلد کو اچھی رکھنے کے لیے۔انہوں نےمسکراتے ہوئے کہا کہ وہ ملنگ ہیں ، کافی لوگ جم پر توجہ دیتے ہیں اور اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں بھی اب کرنا چاہیے۔
Basic things (cosmetic procedures) are done by everyone, lasers treatments and and other such things, obviously to keep their skin good. A surgery is personal choice if you feel it boost your confidence and productivity, go for it: @KubraMKhan
(📹: @TVOnePk) pic.twitter.com/jx1Z268iEF
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) October 14, 2022
اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ وہ عنقریب کک باکسنگ شروع کرنے جارہی ہیں جس کے لیے وہ کافی پرجوش ہیں۔میزبان نے سوال کیا کہ کسی کردار کے حوالےسے باکسنگ شروع کریں گی؟ اداکارہ نے کہاکہ نہیں وہ اپنے لیے باکسنگ شروع کریں گی۔
میزبان نے ملکی و غیر ملکی اداکاراؤں کی جانب سے کاسمیٹک سرجریز کرانے پر اداکارہ کی رائے پوچھی ۔ اس پر کبریٰ خان نے کہاکہ یہ ذاتی پسند ہے،اگرآپ نے کروانا ہے تو کروائیں، آپ کا جسم ہے، آپ کا چہرہ ہے، آپ کے بال ہیں جو کروانا ہے کرائیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اعتماد میں بہتری آئے، آپ کے کام میں بہتری آئے گی اور آپ اپنے بارے میں اچھا محسوس کریں گے تو بالکل آگے بڑھیں اور کروائیں۔









