عروہ اور فرحان فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ پر بھی کھنچے کھنچے نظر آئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک  اداکارہ عروہ حسین اورگلوکارہ و اداکار فرحان سعید علیحدگی کی خبروں کے بعد اپنی آنے والی رومانوی فلم”ٹچ بٹن“کے ٹریلر لانچ کے موقع پر طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے  لیکن  ایک دوسرے سے کھنچے کھنچے رہے اور نظریں نہیں ملائیں۔

اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں کئی بار میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی ہیں لیکن تاحال جوڑی نے اپنی علیحدگی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ  کیوں قرار دیدیا؟

عروہ حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ سُروں کی بھی پکی نکلیں

 گزشتہ روز اس جوڑی  نےکراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ اپنی نئی رومانوی مزاحیہ فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی اور ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں لیکن پھر دونوں ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے۔اس تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed 💙 (@farhan_saeed.fp)

فلم ٹچ بٹن عروہ حسین اور فرحان سعید کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے جبکہ اس فلم کے ہدایت کارقاسم علی مرید ہیں۔ فلم میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے علاوہ فیروز خان  اور ایمان علی نے بھی مرکزی کردار اداکیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed 💙 (@farhan_saeed.fp)

  فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان نومبر 2020 میں ابتدائی طور پر اختلافات، بعد ازاں علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا لیکن 18 اکتوبر کو دونوں فلم کی پروموشن کے دوران اکٹھے ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

اس سے قبل دونوں نے مارچ 2021 میں فلم ساز قاسم علی مرید کی شادی میں شرکت کی تھی مگر دونوں کو الگ الگ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کوئی گفتگو نہیں کی تھی۔

متعلقہ تحاریر