لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ ہمایوں سعید کی صلاحیتوں کی معترف

ہمایوں سعید بہت زبردست اور اچھے اداکار ہونے کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں،ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں، آسٹریلوی اداکارہ

Elizabeth Debicki

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی زندگی پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کے سیزن 5 میں آنجہانی برطانوی شہزادی اور شہشناہ برطانیہ چارلس کی سابق اہلیہ  لیڈی   ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ الزبتھ دبیکی اپنے مدمقابل پاکستانی اداکارہ ہمایوں سعید کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔

الزبتھ دیبیکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ”وہ بہت زبردست اور اچھے اداکار
ہونے کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں“۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس اور دی کراؤن نے ملکہ الزبتھ کی موت کیلیے تیاری کر رکھی تھی

ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ میں کردار ادا کریں گے

آسٹریلوی اداکارہ نے مزید کہا کہ”میں ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا کام بھرپور انداز

سے کیا“۔

الزبتھ کا کہنا تھا کہ ”آپ کو انداز نہیں ہے کہ ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کر کے میرے اندر کتنا نکھار اور احساس پیدا ہوا، جب آپ فلم دیکھیں گے تو اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا“۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے کردار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر بس اتنا بتایا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں اور میں اس
سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی۔

نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن سیزن 5 میں32 سالہ آسٹریلوی اداکارہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ہمایوں سعید سیریز میں ڈاکٹر حسنات خان کے کردار میں نظر آئیں گےجن کے شہزادی    ڈیانا کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ ڈاکٹر حسنات  پاکستانی نژاد ماہر امراض قلب تھے جو لندن کے رائل برومٹن اسپتال میں بطور سرجن خدمات انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ تحاریر