اداکارہ منشا پاشا کی سالگرہ میں کون شریک ہوا اور کس نے مبارکباد دی؟

اداکارہ منشا پاشا نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔اداکارہ اور ان کے قانون دان شوہر نے روایتی برتھ ڈے کیپس پہن کر کیک کاٹا ۔

تقریب میں منشا پاشا کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے علاوہ  اداکارہ مریم نفیس اور ان کے شوہر نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے

لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی آسٹریلوی اداکارہ ہمایوں سعید کی صلاحیتوں کی معترف

انور مقصود کا وزیراعظم کے پھونکوں سے معیشت ٹھیک کرنے کے بیان پر طنز

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی ویڈیو  اور تصاویر شیئر کیں۔کیپشن میں لکھا کہ ان سبھی دوستوں کا شکریہ جنہوں نے ویڈیو کال کے
ذریعے شرکت کی اور جو وہاں موجود تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

منشا نے فیملی کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ خوبصورت اور مزیدار کیک کے لیے بیکرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ کو شوبز انڈسٹری کے دوستوں نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی۔علی گل پیر، زاہد احمد ، جنید خان ، یاسر حسین ، تابش ہاشمی ژالے سرحدی اور مریم نفیس نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر