فلم پریمیئر میں ڈانس کرنے والی میشا جوڑوں کے درد کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئیں

گلوکار علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تاہم گلوکارہ جوڑوں کے درد کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئیں جبکہ دوسری جانب جوڑوں کے درد میں مبتلا میشا ایک فلم پریمیئر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈانس بھی کیا

گلوکارعلی ظفرنے لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا تاہم میشا شفیع جوڑوں میں درد کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

گلوکارعلی ظفر کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا تاہم میشا شفیع عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکیل نے ایک روز کی حاضری سے استدعا مانگی جس پر کارروائی معطل کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع اور زیب بنگش کا لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر احتجاج

گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے  عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں جس کی  وجہ سے سماعت کیلئے حاضر نہیں ہو پائیں جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

جبکہ دوسری جانب جوڑوں کے درد کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہونے والی میشا شفیع   جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جبکہ وہ ایک ایک فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈانس بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کا 80ویں سالگرہ پر امیتابھ بچن کو یادگار وڈیو کے ذریعے خراج تحسین

گلوکار علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع بیماری کا بہانہ بناکر عدالتی کارروائی سے بچنا چارہی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ عدالتی احکامات کےبر خلاف ملک سے باہر چلی گئیں تھیں۔

علی ظفر نے عدالت سے کہا کہ میشا شفیع کا پاسپورٹ تحویل میں لیا جائے  تاکہ وہ دوبارہ ملک سے باہر نہ چلی جائیں ۔

متعلقہ تحاریر