اسلام آباد میں عارف لوہار کے گیتوں پر نعمان اعجاز اور فیصل قریشی کا رقص

اسلام آباد میں ریسٹورنٹ کی افتتاح تقریب میں لوک گلوکار عارف لوہار نے اپنی جاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔سینئر اداکار نعمان اعجاز اور فیصل قریشی عارف لوہار کی موسیقی پر بھنگڑے ڈالنے پر مجبور ہوگئے۔
ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولاجٹ 100کروڑ روپے کے سنگ میل سے کتنی دور ہے؟
50 فیصد سنیما دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں دکھارہے، ندیم مانڈوی والا
وڈیو میں عارف لوہار کو ڈھول کی تھاپ پر گانا گاتے جبکہ نعمان اعجا زاور فیصل قریشی کو ان کے گانے پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔اس موقع پر نعمان اعجاز اور عارف لوہار نے ایک دوسرے کو احتراماً گلے لگایا اور گالوں پر بوسہ بھی دیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کے ذریعے شوبز میں قدم رکھنے والے نعمان اعجاز اور فیصل قریشی ٹیلی وژن شوز کی میزبانی کے ساتھ ساتھ تاحال ڈراموں میں اہم کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔









