حمزہ عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے دی لیجنڈ آف مولاجٹ پر کیا تبصرہ کیا؟

ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہر طرف حمزہ علی عباسی اور فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا چرچا ہے اور چرچا کیوں نہ ہو؟ کہ فلم ہے ہی اتنی شاندار کہ جس پاکستانی سنیما کو ناصرف نئی زندگی بخشی بلکہ کمائی کے نئے ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔
فلم میں ولن نوری نت کا کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے فلم دیکھنے کے بعد اپنے شوہر سمیت فلم کی پوری ٹیم کی زبردست تعریت کی ہےاور اب تک فلم نہ دیکھنے والوں کو سنیما جاکر فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولا جٹ 100کروڑ روپے کے سنگ میل سے کتنی دور ہے؟
50 فیصد سنیما دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں دکھارہے، ندیم مانڈوی والا
اداکارہ نیمل خاور نے انسٹاگرام میں حمزہ عباسی کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں وہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی اسکریننگ کے دوران سنیما میں موجود ہیں ۔
View this post on Instagram
نیمل خاور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ پر اور پاکستانی سنیما پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے! مجھے نہیں معلوم کہاں سے شروع کروں، آپ کی اداکاری، فلم میں آپ کی موجودگی، اور آپ نے اس میں جو دیوانہ وار محنت کی ہے، آپ نے بطور فنکار اپنے کام سے بھرپور انصاف کیا ہے۔ آپ اور پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔
نیمل خاور نے شائقین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ابھی تک دی لیجنڈ آف مولاجٹ نہیں دیکھی ، جائیں ابھی جاکردیکھیں، یہ پاکستانی سنیما کے ایک نئے دور کا آغاز ہے ۔حمزہ علی عباسی نے اس پوسٹ پر نیمل خاور کا شکریہ ادا کیا ہے۔









