جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین مزاح کا ایوارڈ جیت لیا

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ  کی فلم’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین مزاحیہ فلم کا ایوارڈجیت لیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اہم کامیابی پربرطانوی ہدایت کار او ایل پارکرسمیت فلم کی پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی کی پہلی برطانوی فلم آئندہ برس کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟

سجل علی نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول کو چار چاندلگادیے،سلمان اور قاسم  کیساتھ تصاویر وائرل

 

جمائما گولڈ اسمتھ نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصاویرانسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا کہ روم فلم فیسٹیول میں  میری تحریر کردہ اور تیارکردہ فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کیلیے بہترین مزاح کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔

جمائما نے اسکرپٹ رائٹنگ سکھانے پر معروف ہدایت او ایل پارکر سمیت ایما تھامپسن ، للی جیمز، شبانہ اعظمی اور پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت فلم کی کاسٹ،ڈائریکٹر، ڈسٹری بیوٹر سمیت پوری ٹیم کا فرداً فرداً نام لیکر شکریہ اداکیا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اور اداکار عمران عباس سمیت دنیا بھر سے شوبز شخصیات پہلی بڑی کامیابی پر جمائماگولڈ اسمتھ کو ڈھیروں مبارکباد سے نوازا ہے۔

اس فلم کے ذریعے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے برطانوی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔اس سے قبل  ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کی گئی تھی جس میں سجل علی سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی تھی۔

فلم’واٹس لوو گاٹ ٹو  ڈو وِد اِٹ؟ ‘ برطانوی جنوبی ایشیائی رومانوی مزاحیہ ڈرامہ ہے  جس میں سجل علی کے علاوہ للی جیمز ،ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور  جیف مرزا شامل ہیں۔  فلم آئندہ برس 27 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر