عورت کا خوشی میں ناچنا مجرا نہیں ہوتا، اداکارہ نادیہ جمیل

اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے خوشی میں کیے گئے رقص کو مجرا قرار دینے پر ٹوئٹرصارف کی طبیعت صاف کردی۔
اداکارہ کے دوٹوک جواب کے بعد ان کی تصویر پر بیہودہ تبصرہ کرنے والا صارف اپنا ٹوئٹ مٹانے پر مجبور ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ جمیل نے برسوں کی کمائی ہوئی عزت ایک ایموجی سے گنوادی
اداکارہ نادیہ جمیل نے کتنے بچے گود لے رکھے ہیں؟
اداکارہ نادیہ جمیل نے صارف کے بیہود ہ تبصرہ کے جواب میں لکھاکہ ہر بار عورت کا خوشی میں ناچنا مجرا نہیں ہوتا۔ جس زاویے سے آپ کی آنکھوں کو وہ مجرا لگا ہے، عورتوں کو دیکھنے کے اپنے اس زاویے پر کام کریں۔
Every time a woman dances in joy is not a mujra. The way your eyes saw it was a mujra. So work on the way you perceive women. And women who dance with joy because cancer is over, can also pray a million times a day that cancer is over, more than you pray in your entire life time. https://t.co/Ccgbxi2uhP
— Nadia Jamil (@NJLahori) October 26, 2022
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ خواتین جو کینسر کے خاتمے کی خوشی سے ناچتی ہیں ، وہ بھی دن میں دس لاکھ بار دعا کر سکتی ہیں کہ کینسر ختم ہو گیا ہے، جتنی آپ نے اپنی پوری زندگی میں کی ہوگی۔
btw m to cooking k sath b So called Mujra karti hn 😂😂😂
— BloodyCivilian (@K_FatimaKhan) October 26, 2022
نادیہ جمیل کے اس ٹوئٹ پر خواتین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک خاتون صارف نے لکھاکہ میں تو کھانا پکاتے ہوئے بھی ایسا نام نہاد مجرا کرتی ہوں۔ایک اور صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ آپ ان عام لوگوں کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے لوگوں کی مدد پر توجہ دیں جوکہ آپ ہمیشہ کرتی ہیں۔
I think you should not pay heed to what these random people say and concentrate on helping people like you always do.
— BubbluBerry (@beeechdafaq) October 26, 2022
نادیہ آپا آپ سوال پر ہرگز حیرت نہیں آپ جواب دینا بھی پسند کر رہی ہیں یہ قابل تفتیش ہے۔۔ایک بار پھر 🤮 کر دیں۔۔من گہری تک خوش ہو گا۔۔🤣
— Mrs.Zameer (@sana_jaaved) October 26, 2022
I know how hard it is for the person and their families who are fighting cancer, lost my two beloved Khalas to this disease. So much love and prayers for you!
— Rimsha Tahir 🇵🇰 (@rumshum12) October 26, 2022
ایک اور خاتون نے تبصرہ کیا کہ حیرت سوال کرنے پر نہیں بلکہ آپ کے جواب دینے پر ہوئی ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ میں جانتی ہوں کہ متاثرہ شخص اور اسکے خاندان کا کینسر سے لڑنا کتنا مشکل ہے، میں نے اس بیماری سے اپنی دو خالائیں کھوئیں ہیں۔









