عاصم اظہر نے میرب علی اور والدین کیساتھ 26ویں سالگرہ منائی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار عاصم اظہر 26 برس کے ہوگئے۔
گلوکار نے گزشتہ روز اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی اور والدین کے ساتھ سالگرہ منائی۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار عاصم اظہر باصلاحیت ارشمان نعیم کیساتھ گانے کی تیاری میں مصروف
فیضان شیخ اور انکی فیملی عاصم اظہر کے” حبیبی“ کے سحر میں مبتلا
عاصم اظہر اور میرب علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تقریب کی تصاویر اور وڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔تصاویر میں عاصم اظہر کو اپنی منگیر میرب علی اور والدین اداکارہ گل رعنا اور اداکار اظہر حسین کے ساتھ خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔
Best. Birthday. Ever. 💗🎂🎈
so grateful for the best family, friends & fans. thank you everyone for your love & wishes. pic.twitter.com/FMVI60GaK2
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 29, 2022
عاصم اظہر نے اپنی 26یں سالگرہ کو زندگی کی بہترین سالگرہ قرار دیا۔یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی رواں سال ہی منگنی ہوئی ہے۔اس سے قبل عاصم اظہر کی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کافی قریبی دوستی تھی تاہم یہ دوستی کسی رشتے میں بدلنے سے قبل ہی دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔
happy birthday 🎈🎂 pic.twitter.com/zikVccmasB
— Merub Ali (@meruub) October 29, 2022
واضح رہے کہ عاصم اظہر کےوالدین کے درمیان بھی طلاق ہوچکی ہے اور عاصم اظہر اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں تاہم والدہ سے علیحدگی کے باوجود ان کا اپنے والد سے مثالی تعلق ہے اور والدین اپنے بیٹے کی کسی بھی خوشی کے موقع پر اکٹھے ہونے سے گریز نہیں کرتے۔
پیشہ ورانہ زندگی کی بات کی جائے تو عاصم اظہر نے 3 ماہ قبل اپناگانا حبیبی جاری کیا تھا جسے یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے جبکہ حال ہی میں عاصم اظہر نوعمر گلوکار ارشمان نعیم کے ساتھ ایک میش اپ ریلیز کیا تھا جو یوٹیوب خاصہ مقبول ہورہا ہے اور اب تک 18 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔









