ایک فنکار کن حالات کا سامنا کرتا ہے، زارا نور عباس نے بتادیا

اداکارہ زارا نور عباس نے فنکاروں کو درپیش مشکلات اور ان کی جذباتی کیفیات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ زارا نورعباس اپنے نومولود بچے کو کھونے کے بعد کافی عرصے ذہنی تناؤ میں مبتلا رہی ہیں اور انہیں اپنے علاج ماہر نفسیات سے رجوع بھی کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
زارا نور عباس اپنا نومولود بیٹا کھونے کے بعد کس صدمے سے گزریں؟
زارا نورعباس کی والدہ اور بھائی کیساتھ گانے کی وڈیو وائرل
اداکارہ زارا نور عباس نے فنکاروں کی مشکل زندگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ فنکاروں میں کچھ جنون ہونا ضروری ہے کہ ہم نے جان بوجھ کرغیر یقینی کی زندگی کا انتخاب کیا۔وہ زندگی جس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے جسم کو کچھ سخت چیزوں سے ڈھالتے ہیں ، ہماری زندگی نشیب و فراز اور کہیں کہیں پاتالوں سے بھری ہوئی ہے۔ہم ایک موسم میں کبھی کبھی پندرہ دن کے اندر بے مثال کامیابی اور یادگار ناکامی دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بیٹھتے ہیں، کھڑے ہوتے ہیں، جاگتے ہیں، سوتے ہیں، بھوکے مرتے ہیں،جسم کے عجیب حصوں میں درد محسوس کرتے ہیں ، ایک مشترکہ سنسنی سےجڑے ہوئے ہیں،ہم غیر صحت بخش نظام الاوقات کے ساتھ منظم نظم و ضبط والی بے چین زندگی گزارتے ہیں۔
زارا نور عباس نے کہا کہ ہم سردیوں، مون سون اور جھلستی گرمیوں میں اپنے گھر، خاندان ،دوستوں اور ہر چیز سے دور رہ کر ہفتوں دن رات کام کرتے ہیں،خود کو مقام شکستگی کی طرف دھکیلتے ہیں اور یہ سب کچھ فن کے ایک ٹکڑے اور ایک مختصر لمحے کیلیے کرتے ہیں۔









