شہزاد رائے بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کا شعور اجاگر کرنے کیلیے سرگرم

سماجی کارکن کا شادی شدہ جوٖڑوں کیلیے نکاح کے اندراج سے قبل تولیدی صحت کا کورس لازمی قرار دینے پر زور، موسمیاتی تبدیلی کا شعور اجاگر کرنے کیلیے اقبال کی دعا نئے انداز میں پیش کردی۔

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے پاکستان  میں سماجی انقلاب کے لیے کمربستہ ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کیلیے ہر روز کچھ نہ کچھ نیا کررہے ہوتے ہیں۔

بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے دو سب سے بڑے مسائل  ہیں اور شہزاد رائے ان دنوں انہی دومسائل کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلیے کمر بستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

2بڑے اینکرز نے پیغام بھیجا ہے کہ میرانام ہٹ لسٹ میں ہے، سلمان احمد

دوسرے سعودی فلم فیسٹیول کا آغاز سجل علی کی فلم سے ہوگا

شہزاد رائے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ان دونوں مسائل کے حوالے سے عوام تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے۔گلوکار و سماجی رہنما نے پہلے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مسافروں سے بھری بس کی چھت پر سفر کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس بھیڑ سے گھبراتا ہوں میں۔اس بات کو یقینی بنانے میں میری مدد کریں کہ شادی شدہ جوڑوں کیلیے نکاح نامے کے اندراج سے قبل تولیدی صحت کا کورس لازمی قرار دیا جائے۔

گلوکار نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلیے شاعر مشرق علامہ اقبال کے شعری مجموعے بانگ درا میں شامل دعا”یارب دل مسلم کووہ زندہ تمنا دے“کو نئے انداز میں پیش کرنے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

یہ دعائیہ گانا جمعرات 3 نومبر کو جاری کیا جائے گا،شہزاد رائے نے اس کا ٹیزر گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔یار ہے کہ شہزاد رائے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بھی اس دعا کو گایاتھالیکن اس مرتبہ انہون نے اسے مختلف انداز میں  نئے انداز میں پیش کیا ہے۔گانے کے ٹیزر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ شہزاد رائےاللہ تعالیٰ سے  امت مسلمہ میں  موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سےشعور اجاگر کرنے کیلیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ تحاریر