ازیکا ڈینیئل اور دانش علی کی میٹا کے ہفتہ تخلیق کار میں پاکستان کی نمائندگی
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں مارک زکر برگ کی کمپنی میٹا کی جانب سے منعقدہ ہفتہ تخلیق کار میں اداکارہ ازیکا ڈینیئل اور کامیڈین دانش علی نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
دانش علی نے ازیکا ڈینیئل کے ساتھ وڈیو بناکر ہفتہ تخلیق کار میں مدعو کرنے پر میٹاکاشکریہ اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ازیکا ڈینیئل کی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف
ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
دانش علی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بالی میں میٹا کے ہفتہ تخلیق کار میں ملک کی نمائندگی کرنے والے صرف دو پاکستانی ہونے پر ہمیں فخر ہے۔
View this post on Instagram
وڈیو میں ازیکا ڈینیئل نے اس پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ ہفتہ بہت شاندار رہا ، ہم نے بہت مزہ کیا، بہت سارے تخلیق کاروں سے ملے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، یہ بہت اچھا تجربہ تھا۔
دانش علی نے بتایا کہ میٹا نے پہلی مرتبہ ہفتہ تخلیق کار منعقد کیا ہے اور صرف ہم 2 ہی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، ہم نے کافی سارے خاکے اور وڈیوز ایک ساتھ بنائی ہیں جو آئندہ دنوں میں جاری کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ ہم ہفتہ تخلیق کار میں مدعو کرنے پر میٹا کے شکر گزار ہیں، ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔