علی ظفر نے میٹا کے نگران بورڈ کو نگہت داد کی شکایت لگادی
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر بورڈ کے ارکان میں سے کوئی اس عمل میں ملوث پایا گیا جس کے خلاف بورڈ کھڑا ہے تو کیا بورڈ کارروائی کرے گا ؟ تمام ثبوت فراہم کیے جائیں گے، گلوکار

گلوکار و اداکار علی ظفر نے میٹا کے نگران بورڈکو پاکستانی سماجی کارکن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے نگران بورڈ کی رکن نگہت داد کی بلواسطہ شکایت لگادی۔
فیس بک کے نگران بورڈ نےآئی بی اے میامی میں نگہت داد کی گفتگو کی تفصیلات اپنے ٹوئٹ میں شیئر کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے ایوارڈ فنکشز کو تنازعات سے بچانے کا جدید نسخہ تجویز کردیا
علی ظفر کی میشا شفیع کیلیے جلد جوڑوں کے درد سے نجات کی دعا
میٹا کے نگران بورڈ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ” ہماری بورڈ ممبر نگہت نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ بورڈ کس طرح میٹا کو زیادہ شفاف ہونے پر زور دے رہا ہے“۔
انہوں نے کہاکہ” نگران بورڈ کا موازنہ غیر عدالتی شکایات کے طریقہ کار سے کیا جا سکتا ہے اور اب تک جو نتائج ہم نے حاصل کیے ہیں وہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم ترقی کر رہے ہیں“۔
“The fact that so many Facebook and Instagram users are sending cases to the Board shows the enormous demand to appeal content moderation decisions made by Meta to an organization independent from the company,” says @nighatdad #IBAMiami pic.twitter.com/oJT6XF6eZX
— Oversight Board (@OversightBoard) November 1, 2022
نگہت داد نے کہا کہ ” حقیقت یہ ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے بہت سارے صارفین بورڈ کو کیس بھیج رہے ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ میٹا کے ذریعے کیے گئے مواد کی بہتری کے فیصلوں کو کمپنی سے آزاد تنظیم سے اپیل کرنے کی بہت زیادہ مانگ ہے “۔
Dear @OversightBoard committee. Great respect for the work you’re doing. Wanted to ask if the board would take action if one of the board members has been involved in what the board stands against. All evidence will be provided. @facebook @instagram. #cybercrime https://t.co/g9loSB8Wcu
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 2, 2022
علی ظفر نے میٹا کے نگران بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ محترم نگران بورڈ کمیٹی، آپ جو کام کر رہے ہیں اس کا بہت احترام ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر بورڈ کے ارکان میں سے کوئی اس عمل میں ملوث پایا گیا جس کے خلاف بورڈ کھڑا ہے تو کیا بورڈ کارروائی کرے گا ؟ تمام ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد نگہت داد نے میشاشفیع کا ساتھ دیا تھاجبکہ علی ظفر نے نگہت داد کیخلاف ہتک عزت کا کیس بھی دائر کیا تھا۔









