سابق مس بارباڈوس کا پریانکا چوپڑا کو دھاندلی سے ملکہ حسن بنانے کا الزام
پریانکا کو خصوصی مراعات دی گئیں، بھارتی حسینہ نے رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کی، لیلیانا میک کونی کی یوٹیوب وڈیو
بارباڈوس کی سابقہ ملک حسن لیلیانا میک کونی نے سن 2000میں عالمی مقابلہ حسن کی فاتح بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پر دھاندلی سے جیتنے کا الزام عائد کردیا۔
سابقہ ملکہ حسن اور موجودہ یوٹیوبر لیلیانامیک کونی اپنے حالیہ وی لاگ میں گزشتہ ماہ امریکا میں منعقدہ مس یو ایس کے مقابلے کے دوران کئی حسیناؤں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جانے کے تنازع پر گفتگو کررہی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ فلم لوو اگین التوا کا شکار، نئی تاریخ آگئی
ایف بی آر نے گلوکارہ میشاء شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کردیے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا میں سامنے آنے والے ایک تنازع نے مقابلہ حسن کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ مس امریکا کےمقابلے میں شریک کئی حسیناؤں کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس سال کے مقابلے میں مس ٹیکساس، ر بونی گیبریئل کو تاج پہنانے کے لیے دھاندلی کی گئی۔
جب مقابلہ حسن کے نتائج کے اعلان کے بعد ربونی گیبریل کو تاج پہنایا گیا توروایت کے برخلاف ساتھی حسیناؤں نے انہیں مبارکباد دینے کے بجائے احتجاجاً اسٹیج چھوڑ دیا۔
میکالا میکگھی نے انسائیڈر کو بتایا کہ” بہت سی لڑکیوں نے محسوس کیا کہ تنظیم نے شروع سے ہی آر بونی کو جتوانے کا منصوبہ بنارکھاتھا، انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں تھا کہ مقابلے کون کون شریک ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے“۔
پریانکا چوپڑ اپر دھانڈلی کاالزام لگانے والی لیلیانا میک کونی نے اپنی حالیہ وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ”میں مس بارباڈوس تھی، اور جس سال میں گئی، مس انڈیا جیتی۔ آپ یاد رکھیں اسے پچھلے سال بھی مس انڈیا یوکتہ موکھی فاتح قرار پائی تھیں اور اسپانسر بھی بھارتی چینل زی ٹی وی تھا۔ ہمارے کمربند میں سب سے اوپر زی ٹی وی اور پھر ہمارے ممالک کے نام تھے“۔
سابقہ ملکہ حسن نے مقابلے کے منتظمین پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ میک کونی نے مزید کہاکہ”پریانکا کو اسکے کمرے میں کھانا پیش کیا جاتا تھا، اس کی بڑی بڑی تصویریں اخبارات میں چھپوائی گئیں جب کہ دوسری لڑکیاں ساحل سمندر پر جمع تھیں“۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح پریانکا کو سوئمنگ سوٹ مقابلے کے دوران رومال لپیٹنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ دوسروں کو یہ سہولت میسر نہیں تھی۔
لیلیامامیک کونی نے الزام عائد کیا کہ” پریانکا چوپڑا رنگ گورا کرنے والی کریم استعمال کررہی تھی جس کی وجہ سے اسکے جسم پر دھبے پڑ گئے تھے، میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ بلیچنگ کریم تھی، وہ رنگ گورا کرنے والی کریم تھی، لیکن اس کریم نے کام نہیں کیا اور اس کی جلد داغدار ہوگئی تھی اسی لیے وہ اپنا رومال نہیں ہٹانا چاہتی تھی“۔
غور طلب بات یہ ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ 2000 میں 18 سال کی عمر میں مس ورلڈ کی فاتح بن کر ابھری اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔پریانکا چوپڑا نے عالمی مقابلہ حسن جیتنے کے فوراً بعد ہی فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور تامل فلم ”تھمیزن“سے کیریئر کا آغازکیا۔
آج پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی سب سے مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک کامیاب گلوکارہ، پروڈیوسر، انسان دوست اور کاروباری شخصیت ہیں۔
ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کی شادی امریکی گلوکار نک جوناس سے ہوئی اور جوڑے نے اس سال کے شروع میں اپنی پہلی اولاد مالتی میری کا خیرمقدم کیا تھا۔