عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، رپورٹ

انڈیا میڈیا کے مطابق انڈین فلم  انڈسٹری کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم جوڑے کی جانب سے بیان ابھی جاری ہونا باقی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سب سے معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 6 نومبر کی صبح 7 بجکر 30 منٹ پر عالیہ بھٹ کو ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال ایچ این اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

جوڑے کے خاندان کے افراد، نیتو کپور (رنبیر کی والدہ)، سونی رازدان (عالیہ کی والدہ) اور شاہین بھٹ (عالیہ کی بہن) بھی نئے والدین کے ساتھ اس وقت اسپتال میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق مس بارباڈوس کا پریانکا چوپڑا کو دھاندلی سے ملکہ حسن بنانے کا الزام

انوشکا شرما کی مضحکہ خیز تصاویر کے ذریعے کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرنے والا سرکاری بیان ابھی جاری ہونا باقی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

دونوں نے اپریل میں معروف ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی برہماسٹرا اسٹار نے اپنے اپنی اہلیہ کی پریگنینسی کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ لیبارٹری سے تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا تھا ’’ہمارا بچہ… جلد آرہا ہے۔‘‘

رنبیر کے سسر اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے اپنی پوتی کو اس کی پیدائش سے پہلے ہی "زندگی کا ایک تازہ چمکتا ہوا ستارہ قرار دیا تھا۔”

متعلقہ تحاریر