انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ دھوکے باز ہیں، عشنا شاہ نے شوبز کا پول کھول دیا

ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن بیشتر اوقات جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو یے کم صلاحیت والےمفاد پرست اسے  سراہتے ہیں، اداکارہ

اداکارہ عشنا شاہ اپنی خوبصورتی اور باکمال اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بے لاگ تبصروں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹس میں شوبزانڈسٹری کی پول پٹیاں کھولتے ہوئے اکثریت کو دھوکے باز قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستان میں گھر سے نہ نکلنے کی وجہ بتادی

اداکارہ عشنا شاہ کا دل پھینک مردوں کو مخلصانہ مشورہ

2013 میں ڈرامہ سیریل’ میرے خوابوں کا دیا‘سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ عشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”کیا میں آپ لوگوں کو انڈسٹری کا کوئی راز بتاسکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ دھوکے باز ہیں، زیادہ تر چیزیں نظر کا دھوکا ہیں“۔

انہوں نے مزید لکھاکہ”ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن بیشتر اوقات جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو یے کم صلاحیت والےمفاد پرست اسے  سراہتے ہیں۔ یہ دھویں اور آئینے کی طرح ہے۔ یہ پی آر(تعلقات عامہ) ہے۔اس طرح جامع حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیکر  ہجوم کو اسکی پیروی پر لگایا جاتا ہے“ ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ”یہ بتانے کا مقصد یہ تھا کہ صرف ایک چیز ہی دھوکا نہیں تقریباً سب کچھ ہی دھوکا ہے اور یہ شو بزنس  کی دنیا میں ہر جگہ پھیل چکا ہے۔ چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل۔ دھوکہ دہی  کے مقابلے میں  صداقت کا تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس  کن ہے“۔

متعلقہ تحاریر