رنبیر اور عالیہ کی نومولود بیٹی کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
نامور بالی وڈ اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نومولود بیٹی کی جعلی اور مورڈیفائیڈ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں ہیں، کئی جعل ساز صارفین نے عالیہ و رنبیر کی بیٹی کی جعلی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اس کے اصلی ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ کئی صارفین نے مورڈیفائیڈ تصاویر بھی شیئر کیں

بالی وڈ کی اداکار جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی نومولود بیٹی کی جعلی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ہاں 6 نومبر کو بیٹی کے جنم کی خبریں آئیں تو ساتھ ہی ننھی کلی کی جعلی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
بالی وڈ اداکار اور اداکارہ رنبیر اور عالیہ کے ہاں 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد جعل ساز بھی میدان میں آگئے ۔جعل ساز سوشل میڈیا صارفین نے نومولود بچی کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ دھوکے باز ہیں، عشنا شاہ نے شوبز کا پول کھول دیا
عالیہ اور رنبیر کی نومولود بیٹی کی کئی فوٹو شاپ اور ڈاکٹریٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں جبکہ کئی صارفین نے نومولود بچی کی مورڈیفائیڈ تصاویر بھی انٹر نیٹ کے مختلف سوشل میڈیا ایپس پر اپ لوڈ کردیں۔
Congratulations 🥳 alia so cute baby girl ❣️❣️❣️🥰🥰🥰🥰 pic.twitter.com/kpYSt1Qfs4
— Drx.monikachoudhary (@monikac60799851) November 7, 2022
ایک ٹوئٹر صارف نے انٹرنیٹ پر وائرل ہو نے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی بیٹی کی اسپتال سے اصلی تصویر یہ ہے ۔عالیہ بھٹ کے مداحوں نے مورڈیفائیڈ تصاویر بنائیں کہ جوڑے کی بیٹی کسی ہو سکتی ہے ۔
ایک مورڈیفائنڈ تصویر میں کرینہ کپور عالیہ بھٹ اور ان کی بیٹی کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہیں۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اپنی بیٹی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔
بیٹی کے جنم پر عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر، کتنی جادوئی لڑکی ہے، ہماری باضابطہ محبت ایک ساتھ پھل پھول رہی ہے۔ اس نوٹ پر عالیہ اور رنبیر نے دستخط کیے ۔