مچل مورون  نے ڈیٹ پر چلنے کی پیشکش کی، اداکارہ میرا کادعویٰ

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ میرا اکثرو بیشتر اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ بنتی ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے جس سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اطالوی اداکار مچل مورون نے انہیں ڈیٹ پر چلنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثنا کا بیٹوں کے ساتھ ڈوبتے سورج کا نظارہ

سابقہ منگیتر نے نازیبا وڈیو لیک کی، اداکارہ ردا اصفہانی نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکارہ میرا کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مشہور ہالی ووڈ فلم’365ڈیز ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اطالوی اداکار مچل مورون کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

اداکارہ میرا نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ”کیا آپ مچل مورون کا جانتے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پرمجھ سے ڈیٹ کیلیے رابطہ کیا، میں گھبراگئی  کیونکہ آج تک میں کسی لڑکے کے ساتھ ڈیٹ پر نہیں گئی“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر اداکارہ کو خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنارہے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ کسی پنڈی بوائے نے اطالوی ہیرو کی تصویر لگاکر میرا کو میسیج کردیا،بیچاری کچھ اور سمجھ بیٹھی۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر مچل میرا سے ڈیٹ کرنا چاہتے ہے تو ایماواٹسن پہلے ہی میری منگیتر ہے،ایک صارف نے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ  مچل نے میرا اور نوید کی 20شیڈز آف گرے دیکھ لی ہو۔

ایک خاتون صارف نے لکھاکہ میری ایک کلاس فیلو بھی لمبی لمبی پھینکتی تھی ، اب اس کی اپنے کزن سے شادی ہوگئی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اسٹینڈاپ کامیڈین بہت ہیں لیکن اداکارہ میرا ہر دور میں میری پسندیدہ کامیڈین رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر