اداکارہ اسما عباس کا انوکھے انداز میں عمران خان سے اظہار یکجہتی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئر ورسٹائل اداکارہ اسما عباس نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے انوکھے انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔
اسما عباس نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلیے اپنے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کیجانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار شان کے طعنے پر ہمایوں سعید کا’دانش مندانہ‘ ردعمل
مہوش حیات کا قطر کی بلند عمارت کے ہیلی پیڈ پر فوٹوشوٹ
اداکارہ اسما عباس نے ٹوئٹ میں شیئر کردہ تصویر میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تصاویر سے مزین کُرتا زیب تن کررکھا ہے۔اسما عباس نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ خان صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں ،اللہ پاک زندگی دے۔اداکارہ کے اس ٹوئٹ کو 12 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا ہے۔
Khan Sahab we are with you
Allah pak Zindagi de pic.twitter.com/5IDifBZWUP
— Asma Abass Gill (@AsmaAbassgill) November 14, 2022
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی اکثریت سابق وزیراعظم عمران خان کی پرزور حامی ہے، فنکار نہ صرف عمران خان کے جلسوں میں شرکت کررہے ہیں بلکہ فنکاروں کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں بھی حصہ لے چکی ہے۔









