اداکارہ صبا قمر کو صدمہ، بھائی انتقال کرگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمرگزشتہ روز گہرے صدمے سے دوچار ہوئی ہیں۔اداکارہ کے بھائی انتقال کرگئے۔
صبا قمر نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر واضح طور پر دینے سے گریز کیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں صرف اناللہ واناالیہ راجعون لکھا تھا تاہم ان کے منیجر نے ان کے بھائی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صبا قمر نے اپنی ہم نام ٹوئٹر صارف کا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بلاوجہ رپورٹ کروا دیا
اداکارہ اسما عباس کا انوکھے انداز میں عمران خان سے اظہار یکجہتی
صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں صرف انا اللہ وانا الیہ راجعون ”منا “ لکھا تھا البتہ اداکارہ کی قریبی دوست اور منیجر مشل چیمہ نے ان کے بھائی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی۔
Inna Lillahi wa inna ilayhi raji’un. 💔
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) November 15, 2022

مشل چیمہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے ۔
View this post on Instagram
مشل چیمہ نے صبا قمر کے مداحوں سے اُن کے بھائی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
I’m extremely sorry my dear please accept my heartfelt condolences. Praying for your mom and you for strength and sabr. May his soul rest in eternal peace
— Samina Peerzada (@SaminaSays) November 15, 2022
شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی ہے۔









