مطلوب مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا شدید خطرہ ہے، اداکارہ صوفیہ مرزا
میرے خلاف بوگس ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات اور خبریں مجھے میرے بچوں سے محروم کرنے کے لیے چلائی گئی ہیں، اداکارہ
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانے سے فروخت کی گئی گھڑی خریدنے کے دعویداردبئی میں مقیم پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور کی سابقہ اہلیہ اداکارہ صوفیہ مرزا نے دعویٰ کیاہے کہ مطلوب مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا شدید خطرہ ہے ۔
اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے خلاف اپنی بیٹیوں کو اغوا کرکے جعلی والدین کے ذریعے دبئی اسمگل کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔سپریم کورٹ ملزم عمر فاروق ظہور کو اشتہاری قرار دیکر انٹرپول سے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرواچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صوفیہ مرزا کو بچیوں کے اغوا کے کیس میں اہم کامیابی ،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
دو بچیاں یو اے ای میں پھنسی ہیں، ہم اسلامی دنیا کی باتیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ
توشہ خانہ اسکینڈل میں حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں عمر فاروق ظہور کے منظر عام پر آ نے کے بعد اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی جان کے حوالےسے سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔
I have serious life threat from wanted criminal Umer farooq zahoor who kidnapped and smuggled my babies 12 years ago on sadaf and zubair fake parentage.Bogus firs r being lodged against me.All fake cases/news against me r done to deprive me frm my babies #bringbackzainabzunairah
— Sophia Mirza (@IamSophiaMirza) November 16, 2022
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے مطلوب مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا شدید خطرہ ہے جس نے 12 سال قبل صدف اور زبیر کی جعلی ولدیت پر میرے بچوں کو اغوا کرکے اسمگل کیا تھا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خلاف بوگس ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات اور خبریں مجھے میرے بچوں سے محروم کرنے کے لیے چلائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کو اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کو اغوا کرکے جعلی ولدیت پر بیرون ملک لے جانے والی ملزمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔