پاکستان اسٹیج انڈسٹری کے معروف اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

ڈاکٹروں کے مطابق اداکار طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے جگر ٹرانسپلانٹ کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔

پاکستان اسٹیج انڈسٹری کے معروف ترین اداکار طارق المعروف ٹیڈی انتقال کر گئے ہیں۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ 

مرحوم اداکار طارق ٹیڈی کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی شہباز نے کردی ہے۔ طارق ٹیڈی کچھ  عرصہ سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

یہ بھی پڑھیے

مفتی اعظم پاکستان و سربراہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے

اتحادی حکومت کے سات ماہ ملکی معیشت کیلئے مشکل ترین ثابت ہوئے

معروف کامیڈین اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، طارق ٹیڈی 12چاگست 1976 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ طارق ٹیڈی کے صاحبزادے جیند کے مطابق طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا ، پہلے نجی اسپتال اسکے برد پی کے ایل آئی میں ان کا علاج جاری تھا۔

چار روز روز قبل طارق ٹیڈی کی طبیعت سنبھل گئی تھی، طارق ٹیڈی کی رات کو حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی، طارق ٹیڈی صبح آٹھ بجے ان کا انتقال ہوگیا طارق ٹیڈی نے سوگوار ان میں ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں صفا مروا چھوڑیں۔

طارق ٹیڈی کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے گھر میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا آنے کا سلسلہ جاری ہے

میڈیکل رپورٹس کے مطابق اداکار طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ 15 سے 20 روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے جگر کی ٹرانسپلانٹ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اداکار کے بیٹے ڈونر تھے ، اور جگر ٹرانسپلانٹ کی تیاریاں کی جارہی تھی کہ اسی دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ تحاریر