بشریٰ انصاری پر موروثی سیاست کے خلاف بیان پر اقربا پروری کے الزمات عائد

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری کے موروثی سیاست کے خلاف بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر اقربا پروری کا الزامات عائد کردیئے، انہوں نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ موروثی سیاست سے دور ہیں

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ  بشریٰ انصاری کے موروثی سیاست کے خلاف بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر اقربا پروری کا الزامات کا سامناکررہی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئےکہا تھا کہ وہ موروثی سیاست سے دور ہیں

بشریٰ انصاری نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1950 کی دہائی میں بطور چائلڈ آرٹس کیا جبکہ آج وہ ورسٹائل سلیبریٹی کے طور پر جانی جاتی ہیں جو بیک وقت ایک اداکارہ، مزاح نگار، گلوکار اور ڈرامہ نگار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری کی مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی مذمت

بشریٰ انصاری نے فنون لطیفہ میں اپنی خدمات پر کئی ایوارڈز حاصل کیے۔ ان کی فیملی کے کئی افراد شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ وہ خود پی ٹی آئی اور عمران خان کی کٹر حامی کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے بشریٰ انصاری کے موروثی سیاست کے خلاف بیان پر ان کو اقربا پروری کا الزام لگایا۔ صارف نے مزید کہا کہ بشریٰ کی بہن اسماء عباس بھی اداکار ہیں۔

صارف نے کہا کہ  اسماء عباس کی بیٹی زارا نورعباس کی شادی بھی اداکار اسد صدیقی سے ہوئی جوکہ عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں، صارف نے اسے اقربا پروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر بھی تنقید کی جرات کریں۔

ایک صارف نےکہا کہ ایک شوبزخاندان اور سیاسی خاندان میں فرق ہے۔آپ ایک ٹی وی خاندان کا سیاسی خاندان سے موازنہ کررہے ہیں؟۔ شوبز خاندان 22 کروڑ عوام کے لیے کیسے فیصلے کرتی ہے؟ ۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر کوئی بش یا کلنٹن خاندان کی طرح اپنے والدین کی پیروی کرنا چاہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے تاہم یہ میرٹ کے ذریعے ہونا چاہیے، ان میں سے زیادہ تر لوگ اپنی ملازمت کے حوالے سے کافی اچھے ہیں۔

سیاست اور شوبز میں خاندانوں کا بے رحمی سے موازنہ کرنا ناانصافی ہے جب تک کہ کسی اداکار کو صرف ایک مشہور شخصیت کے خاندان کا فرد ہونے کی وجہ سے دوسروں پر فوقیت نہ دی جائے، شوبز کا فرد جس فن کو ناظرین تک پہنچا رہا ہے ۔

متعلقہ تحاریر