اداکار و میزبان واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، مصنف اور میزبان واسع چوہدری کو سینسر بورڈ کا نیا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کو بورڈ کا غیر سرکاری رکن نامزد کیا گیا ہے

پنجاب فلم سینسربورڈ کے ممبر ایک بار پھر تبدیل کردئیے گئے۔ وزارت ثقافت نے پاکستانی اداکار، مصنف اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا نیا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

پنجاب فلم سینسربورڈ کے ممبر ایک بارپھر تبدیل کردئیے گئے۔ گزشتہ دو روز کے دوران وزارت ثقافت دوسرا نوٹیفکیشن جاری کیاجس میں پاکستانی اداکار اور ٹی وی اینکر واسع چوہدری کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جوائے لینڈ پر پابندی: سندھ ہائیکورٹ سے مسترد، لاہور ہائیکورت سماعت کرے گا

اس سے قبل پنجاب سنسر بورڈ کے ممبران کی دو روز میں دو بار علیحدہ علیحدہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا۔ جس کے بعد وزارت ثقافت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب نیا بورڈ آئندہ دو سال کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنجاب فلم اینڈ سنسر بورڈ پنجاب کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے پانچ آفیشل ممبران ہوں گے۔  نئے ممبران کی تقرری معمول کے مطابق ہے اور معاملات کو چلانے کا باضابطہ عمل ہے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، مصنف اور میزبان واسع چوہدری کو سینسر بورڈ کا نیا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کو بورڈ کا غیر سرکاری رکن نامزد کیا گیا ہے۔

 نئے نوٹیفکیشن کے مطابق واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں۔عمیر طاہر رانا کو وائس چیئرمین شپ سے فارغ کردیا گیا ہے۔ عابد رشید اور ضیغم گوندل بھی ممبر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پاکستان میں فلموں پر لگنے والی پابندیوں سے مایوس

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے ایک اہلکار کے مطابق نئے ممبران کی تقرری معمول کی بات ہے اور معاملات کو چلانے کے لیے ایک سرکاری عمل ہے۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کے نئے وائس چیئرمین واسع چوہدری آج کل دنیا نیوز کے ایک مزاحیہ پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں۔ واسع چوہدری فلم "میں ہوںشاہد آفریدی  "اور” جوانی پھر نہیں آنی ” کے منصف ہیں ۔

متعلقہ تحاریر