اداکارہ رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
سجل علی سے علیحدگی کے بعد احد رضا میر مسلسل تنقید کی نشتروں کی زد میں ہیں اس حالات میں اداکارہ رمشا خان نے انہیں شاندار، شریف اور لاجواب اداکار کہہ تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان کچھ کچھ ہوتا ہے والی قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں
ڈرامہ سیریل "ہم تم ” کے اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کے ایک دوسرے کو اشاروں، کنایوں میں گفتگو نے ان دونوں کے درمیان رشتے کے بارے میں ہر طرف قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے ۔
ڈرامہ سیریل "ہم تم ” کی اداکارہ رمشا خان کو چند روز قبل اس وقت شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے احد رضا میر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایک شاندار انسان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار و میزبان واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر
رمشا خان نے کہا کہ احد رضامیر ایک شریف آدمی ہیں۔ وہ ایک مزاح سے بھرپور انسان ہیں۔ ان کے پاس زبردست حس مزاح ہے اور وہ ایک لاجواب اداکار ہیں ۔
رمشا خان کو احد رضامیر کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو سجل علی سے علیحدگی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بے رحم ٹرولنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکار احد نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں کیپشن لکھا، "آف لائن” تو رمشا خان فوری پر تبصرے کیلئے آگئے آئیں اور لکھا کہ ” آن لائن”
سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان اشاروں کنایوں میں ہونے والی گفتگو پر قیاس آرائیاں شروع کردیں ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین سوچ رہے کہ ان دونوں کے درمیان کچھ کچھ ہو رہا ہے ۔