عفت عمر اور احمد علی بٹ میں عمران خان کی سیاست پر گرماگرمی

نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ عفت عمر سے تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کی وجہ پوچھی تھی، اداکارہ غصے میں آگئیں۔

اداکارہ عفت عمر اور اداکار احمد علی بٹ کے درمیان  تحریک انصاف کے رہنما  عمران خان کی سیاست پر گفتگوکے دوران گرماگرمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ عفت عمر سے تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے کی وجہ پوچھی تھی، اداکارہ غصے میں آگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں تنازعات سے بھرپور لکس اسٹائل ایوارڈز کا انعقاد

معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اداکار احمد علی بٹ نے عفت عمر سےسوال کیا کہ” آپ نے کہا تھا کہ میں اگلا ووٹ ن لیگ کو دوں گی، پھر بلاول کو دوں گی لیکن ن لیگ کو کبھی ووٹ نہیں دوں گی، یہ کیا ماجرا ہے؟“۔

اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ”یہ کوئی سوال ہے،ظاہر ہے اتنے تماشے کے بعد اس کو کون ووٹ دے گا، ملک کو تباہ کردیا، ساڑھے 3 سال کیا کرکے دکھایا، ابھی بھی کیا کررہا ہے“۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ”30 سال پہلے والوں نے کیا کرکے دکھایا؟ عفت  عمر نے کہا”ملک میں اتنی افراتفری دیکھی ہے؟“۔احمد علی بٹ نے کہا”ہم نے تو دیکھی ہے“۔

اداکارہ نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا”میں تم سے بڑی ہوں، تم نے کیا افراتفری دیکھی ہے،دوسروں کالانگ مارچ ہوتا تھا تو کہتے تھے کہ لوگوں کو نوکری پر نہیں جانے دے رہے،اب 4 بندے سڑکیں بند کرکے بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کا برا حال ہورہا ہے“۔

احمد علی بٹ نے کہا”لانگ مارچ کو ن لیگ نے بھی کیا تھا، لانگ مارچ تو بی بی نے بھی کیا تھا، لانگ مارچ تو سب نے کیا ہے“۔عفت عمر نے کہا”کیا دوسروں کی ایسی وڈیوز آئی ہیں؟کچھ نکلا ہے؟ پہلے بالکل بھی ایسے حالات نہیں تھے“۔

احمد علی بٹ نے سوال کرنا چاہا تو عفت عمر نے کہا کہ ”آواز نیچے رکھ کر بات کرو“۔احمد علی بٹ نے سوال کیا”عمران خان کو سیاست سے نکال دیتا ہوں تو کون حالات ٹھیک کرے گا؟“۔

اداکارہ نے کہا”یہی  سیکھے ہوئے لوگ حالات ٹھیک کریں گے“۔ میزبان نے کہا کہ”یہی لوگ جنہوں نے 70 سال میں فنکاروں کو کوئی حقوق نہیں دیے، یہی لوگ جنہوں نے پاکستان کو ہر لحاظ سے بیچ دیا ہے،یہی لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے “۔

اداکارہ نے کہا”یہی لوگ ہیں جنہوں نے اس ملک کوبنایا ہے اور بنائیں گے،ان کوکام کرنے دیا جائے“۔میزبان نے سوال کیا”عمران خان تو اب آیا ہے، عمران خان اس سےپہلے تو نہیں آیا تھا  “۔

اداکارہ نے کہا”عمران خان نے آکر جو گند مچایا ہے،اس سے پہلے یہ ملک بہت بہتر تھا“۔احمد علی بٹ نے سوال کیا”کیا بہتر تھا ملک؟ مجھے تین چیزیں بتائیں؟“۔

عفت عمر نے کہا”ہمارے ملک کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جارہا تھا،  ہماری معیشت اوپر جارہی تھی“۔احمد علی بٹ نے کہا”ہم جب بھی قرضوں  میں جکڑے ہوئے تھے، ہماری معیشت دیوالیہ ہونے جارہی تھی، ہماری سب چیزیں بک چکی تھیں“۔

احمد علی بٹ نے پھر اپنا سوال دھرایا کہ” اگر عمران خان کو نکال دیا جائے تو کون ملک کو ٹھیک کرے گا؟“۔اداکارہ نے کہا”یہی سیکھے ہوئے لوگ حالات ٹھیک کریں گے“۔میزبان نے کہا”کسی ایک کانام لے لیں“۔ عفت عمر نے کہا”نوازشریف کرے گا، بلاول کرے گا ،مریم کرے گی“۔احمد علی بٹ نے نوازشریف کا نام لیے بغیر کہا”پہلی بات یہ ہے کہ وہ پاکستان تو آجائے پھر سب ٹھیک کرے گا“۔

متعلقہ تحاریر