اداکارہ بشریٰ انصاری کا شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ بشیر عرف بشریٰ انصاری نےاسلامی دنیا اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اداکارہ نے شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک یادگار تصویر کا سہارالیاہے۔
یہ بھی پڑھیے
عاصم اظہر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں میرب علی کوگلاب پیش کرنیکی وڈیو وائرل
ایوشمان کھرانا کی نئی فلم میں نازیہ حسن کا کون سا مشہور گیت شامل ہے؟
اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی اور شہید بینظیر بھٹو کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اصل پاکستان پیپلزپارٹی، مخلص رہنما،ہم نے کیا کھویا، ہم نے کیا پایا۔انسٹاگرام صارفین کی اکثریت اداکارہ کے خیالات سے متفق نظر آئی۔
ایک صارف نےلکھاکہ بینظیر تک قیادت تھی،آگے تو لٹیرے آگئے۔بھٹو خاندان سے تھی قیادت، یہ زرداری خاندان ہے۔









