اداکارہ بشریٰ انصاری  اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے  بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ  محمودہ خانم طویل علالت کےبعد انتقال کرگئیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے  بشریٰ انصاری نے اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ بشریٰ انصاری کا شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت

لکس اسٹائل ایوارڈز میں قومی ترانے کا” نیا اسٹائل“ تنازع کا باعث بن گیا

 

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ” میری خوبصورت والدہ محمودہ خانم ابھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، انہوں نے طویل عرصہ بستر پر  دکھی وقت گزرا،وہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی،الوداع میری پیاری امّی جان“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری کی سنبل شاہد گزشتہ برس کرونا وبا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئی تھیں،   محمودہ خانم  کو ان کی خرابی صحت کے باعث بیٹی کی وفا ت سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت ،اداکارہ ژالے سرحدی ،عروسہ صدیقی اور دیگرنے بشریٰ انصاری سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر