جوائے لینڈ جزوی نمائش کے باعث آسکر ایوارڈ 2023 کی نامزدگی سے باہر ہوگئی

پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی پر بننے والی فلم جوائے لینڈ  نے  فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبرآسکر  ایوارڈ کی توجہ  اپنی جانب سےمبذول کروائی تاہم ملک میں مکمل نمائش کی اجازت نہ ملنے کے بعد فلم آسکر ایوارڈ 2023 کی ڈور سے باہر ہوگئی ہے ، کانز فلم فیسٹیول میں انعام جیتنے کے بعد اکیڈمی ایوارڈز میں پاکستان کی پہلی انٹری کے طور پر پیش کیا گیا تھا

پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی پر بننے والی فلم جوائے لینڈ نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبرآسکر ایوارڈ کی توجہ اپنی جانب سے مبذول کروالی ہے تاہم فلم پاکستان میں قدامت پسندوں کے نشانے پر موجود ہے ۔

آسکر ایوارڈ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والی  فلم جوائے لینڈپاکستان کی ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو نمایاں کرتی ہے۔ فلم میں خواجہ سرا سے ہیرو کے  خفیہ  رومانس  کو قدامت پسندوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جوائے لینڈ پر پابندی: سندھ ہائیکورٹ سے مسترد، لاہور ہائیکورت سماعت کرے گا

رواں ماہ نومبر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم "جوائے لینڈ”  میں ازواجی زندگی سے ناخوش ایک شادی شدہ مرد کے ایک ٹرانس جینڈرعورت کے درمیان رومانوی تعلقات کو ہمدردی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں انعام جیتنے کے بعد اکیڈمی ایوارڈز میں پاکستان کی پہلی انٹری کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ فلم کے نوجوان تخلیق کار  ہدایت کار صائم صادق نے فلم کے ذریعے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

پاکستان میں جوائے لینڈ کو نمائنش کی اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں ایک ہنگامہ برپا ہوا۔ مذہبی رہنماؤں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کی اور کہا کہ مذکورہ فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔

قدامت پسند سیاسی تنظیم "جماعت اسلامی” کے سینیٹر مشتاق خان نے فلم کوقابل اعتراض قرار دیتے ہوئے فوری پابندی کا مطالبہ کیا اور جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت ملنے  کی سخت مذمت بھی کی ۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے بورڈ آف سنسر نے فلم کی ریلیز کی منظوری دی تاہم بعد میں احتجاجی کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی مگر پھر ایک بار اسے سینسر بورڈ کےپاس نظرثانی کے لیے بھیجی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ سرا یا ٹرانس جینڈر کے قانون کی متنازع شقوں کی اصلاح ہونی چاہیے، قبلہ ایاز

سینسر بورڈ نے نظر ثانی کرکے ایک مرتبہ پھر سے جوائے لینڈ کی  جزوی نمائش کی اجازت دی اور پھر فلم بینوں نے  سینیما ہالز جاکر فلم کا لطف اٹھایا مگر فلم آسکر ایوارڈ کی ڈور سے باہر گئی ہے ۔

پاکستان میں جوائے لینڈ کی  مکمل  نمائش کی اجازت نہ ملنے کے باعث مذکورہ فلم  آسکر ایوارڈ 2023 کی فہرست سے باہر ہوگئی ہے ۔ آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے  فلم کی مکمل آزادی سے نمائش  شرط ہے ۔

متعلقہ تحاریر