جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کو پاکستان میں گزرے وقت کی جھلک قرار دے دیا

انگلش ٹی وی اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ  (What’s Love Got to Do with It) جدہ  میں سجے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ( Red Sea International Film Festival )کا  نمائش کے لیے پیش کی گئی ،فلم اگلے ہفتے 31 زبانوں می ریلیز کی جائے گی  

انگلش ٹی وی اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ  (What’s Love Got to Do with It) جدہ  میں سجے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ( Red Sea International Film Festival )کا  نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ کی ریڈ کارپٹ تقریب میں موجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ  نے کہا کہ مذکورہ فلم میں پاکستان میں گزرے وقت کے ذاتی تجربے پر مشتمل ہے اور اسی کی جھلک دکھتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلیکس پر "ہیری اینڈ میگھن”  کا ٹریلر جاری، برطانیہ میں تہلکہ مچ گیا

برطانوی  فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میرے20 سے30 سال پاکستان میں گزرے ۔ فلم کا ہر کرداراور تمام تر ڈائیلاگ حقیقی زندگی سے لیے گئے ہیں۔ تمام کرداران لوگوں پر مبنی ہیں جن سے میں نے ملاقات کی اور تقریباً ہر سطر حقیقی زندگی سے لی گئی ہے۔

جمائما نے کہا کہ ہر ایک کردار یا کہانی (فلم میں) میرے تجربے سے شامل کی گئی ہے۔ دنیا میں پاکستان کی منفی تصویر پیش کی جاتی ہے تاہم میری پوری کوشش ہے کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لاؤں اور مذکورہ فلم روشن اور ترقی کی علامت ہوگی ۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ(What’s Love Got to Do with It) اگلے ہفتے31 زبانوں61 ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم سعودی عرب کے سینیما گھروں میں بھی نمائش کیلئے لگائی جائے گی ۔

جمائماگولڈ اسمتھ کی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نظرآئیں گی جبکہ الزبتھ اور بینڈیٹ کوئین جیسی بین الاقوامی سطح پر ایوارڈ یافتہ فلمیں بنانے شیکھر کپور فلمساز ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فرحۃ : ناکبہ پر بنی فلم کی اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود نیٹ فلکس پر نمائش جاری

ہندوستانی فلم ساز شیکھر کپور نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریف کی۔ نہوں نے کہا کہ  سجل علی پاکستان کی عظیم ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ۔وہ ایک بہترین اداکارہ  ہیں۔

واضح رہے کہ جدہ میں سجے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ( Red Sea International Film Festival )میں دنیا بھر کے مایہ ناز اداکار و فنکار شریک ہیں جس میں شارخ خان ،شیرون اسٹون، جیکی چین، انتونیو بنڈیرس شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر