آئمہ بیگ کو جوڑوں سے نفرت کا اظہار مہنگا پڑگیا، ٹرولنگ کا سامنا

منگنی کے خاتمے اور سیکس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ نے جوڑوں سے نفرت کا اظہار کردیا۔
انسٹاگرام صارفین نے گلوکارہ کوان کے تازہ ترین خیالات پر ٹرولنگ اورذاتی حملوں کانشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر سابق منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دینے کاالزام
آئما بیگ اور قیس احمد کا وضاحتی بیان ، سیکس اسکینڈل کی تردید سے گریز
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوریز میں جوڑوں کے بارے میں عجیب و غریب خیالات کا اظہارکیا ہے۔گلوکارہ نے لکھا کہ”حال ہی میں جوڑوں سے نفرت ہوگئی ہے، کسی پر ذاتی حملہ نہیں، ایل او ایل“۔
سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کو ان کے خیالات پرشدید تنقید اور ذاتی حملوں کانشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ”کیونکہ یہ خود جوڑی نہیں بناسکیں، انہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، ان کی گفتگو بتارہی ہے کہ انہیں ذہنی صدمہ پہنچا ہے“۔
View this post on Instagram
ایک صار ف نے لکھا”پہلے زہر اگلا، پھر کہا ذاتی حملہ نہیں اور پھر ایل اوایل، تالیاں ہیں بھئی“۔ایک صارف نے گلوکارہ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھاکہ”مجھے بھی غیرشادی شدہ جوڑوں سے نفرت ہے“۔
ایک صارف نے لکھاکہ”نکاح کرو خود پیار ہوجائے گا، ایسے بوائے فرینڈ، گرل فرینڈ کے حرام رشتے میں برکت نہیں“۔ایک صارف نے گلوکارہ پر انتہائی ذاتی حملہ کرتے ہوئے لکھاکہ”آئمہ تم تو منگنی کے بعد اپنے بندے کے ساتھ وفادار نہیں رہ سکی، تم شادی مت کرنا“۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے رواں سال اداکار شہبازشگری سے اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد برطانوی ماڈل طلولہ مائر نے آئمہ بیگ اور اپنے سابق بوائے فرینڈپاکستانی فلم ساز قیس احمد کے نازیبا گفتگو کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر لیک کرتے ہوئے گلوکارہ کو اپنے سابق منگیتر شہبازشگری کے ساتھ دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیا تھا۔









