پسند اپنی ہو یا والدین کی، شادی بڑا رسک ہے، اداکارہ سجل علی

میں صرف محبت کی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور محبت پر یقین رکھتی ہوں، اداکارہ کا ریڈ سی فلم فیسٹیول کے موقع پر انٹرویو

حال ہی میں برطانوی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی  نے شادی کو بڑا رسک قرار دیدیا۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ پسند چاہے اپنی ہو یا والدین کی، دونوں صورتوں میں شادہ ایک بڑا رسک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی کا خواب سچ ثابت ہوگیا، شیکھر کپور نے بڑے لقب سے نواز دیا

آئمہ بیگ کو جوڑوں سے نفرت کا اظہار مہنگا پڑگیا، ٹرولنگ کا سامنا

 

اداکارہ سجل علی نے اپنی پہلی برطانوی فلم”واٹس لوو گاٹ ٹو ڈُو وِد اِٹ“ کی جدہ میں منعقدہ  دوسرے ریڈ سی فلم فیسٹیول نمائش میں شرکت کی۔اس موقع پر فلم کی پروڈیوسر اور مصنف جمائماگولڈاسمتھ کے ساتھ انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس موقع پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ شادی اپنی پسند سے کرنی چاہیے یا والدین کی؟ سجل علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ”  میرے لیے یہ طے کرنا قبل ازوقت ہوگاکہ ارینج یا لوو لیکن میں صرف محبت کی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور محبت پر یقین رکھتی ہوں، لیکن شادی ایک بڑارسک ہے ، چاہے وہ اپنی پسند کی ہو یا والدین کی پسند سے ہو“۔

 واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ”واٹس لوو گاٹ ٹو ڈُو وِد اِٹ“ کاموضوع بھی پاکستانی معاشرے میں ہونے والی  لوو اور ارینج میرجز کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فلم  عمران خان سے شادی کے بعد پاکستان میں  ہونے والے اپنے تجربات سے متاثر ہوکر لکھی ہے۔

متعلقہ تحاریر