سمیع خان اپنی فلم یارا وے کی ناکامی کے باوجود ہمت نہیں ہارے

خود کو ناکامیوں کے تلے دبنے نہ دیں۔اٹھیں! اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور اپنےمقصدکا تعاقب کریں،بس ہمت نہ ہاریں، اداکار کا ٹوئٹ

اداکار سمیع خان اپنی نئی فلم”یارا وے “ کی بری طرح ناکامی کے باوجود ہمت نہیں ہارے ۔اداکار نے اپنے پرستاروں کو ناکامیوں سے سیکھنے کا سبق دے دیا۔

اداکار نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں ابتدائی ناکامی کے بعد عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی شخصیات کی مثالیں پیش کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم رواں سال اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنے جانےوالے پاکستانی گلوکار قرار

ویب سیریز "فاطمہ جناح” اگلے سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اداکار سمیع خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ذرا تصور کریں کہ اگر مائیکل جارڈن باسکٹ چھوٹ جانےسےڈرتا  تو وہ کبھی شاٹ نہ لیتا۔ ذرا تصور کریں کہ اگر سٹیو جابز اس بات سے ڈرتے کہ لوگ ان کی پروڈکٹ کو پسند نہیں کرتے تو کوئی آئی فون نہ ہوتا“۔

اداکار نے مزید لکھاکہ”  کامیاب ہونے سے پہلے کوئی شخص کئی بار ناکام ہو سکتا ہے، لیکن ناکامیاں آپ کو مضبوط  اورسمجھدار بناتی ہیں“۔

سمیع خان نے مزید کہا کہ ”خود کو ناکامیوں کے تلے دبنے نہ دیں۔اٹھیں! اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور اپنےمقصدکا تعاقب کریں جسے آپ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس میں رکاوٹیں آئیں گی،مجھے بھی رکاوٹوں کا سامنا ہے اورہرایک کو ہوتا ہے  لیکن  یہ رکاوٹیں   آپ کو روکنے  نہ پائیں“۔

اداکار نے مزید کہا کہ” اگر آپ دیوار سے ٹکرا جاتے ہیں تو پیچھے نہ ہٹیں اور ہمت نہ ہاریں،اس پر چڑھنے، اسے عبور کرنے یا اس کے اطراف  کام کرنے کا طریقہ معلوم کریں، بس ہمت نہ ہاریں“۔

متعلقہ تحاریر