ماہرہ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کون سا سین بار بار کرنا چاہتی ہیں؟

ایک مداح نے ماہرہ خان سے رواں سال فروری میں شاہ رخ خان کے حوالے سے دلچسپ سوال کیا جس کا اداکارہ نے اب جاکر جواب دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بہت بڑی دلدادہ ہیں۔ فلم رئیس کے ذریعے بالی ووڈ میں  شاہ رخ خان کے مدمقابل  ڈیبیو کرنے کے باوجود اداکارہ کا کنگ خان کے ساتھ اداکاری کا شوق پورا نہیں ہوا۔

ایک مداح نے ماہرہ خان سے شاہ رخ خان کے حوالے سے دلچسپ سوال کیا جس کا اداکارہ نے بلاجھجھک جواب دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

اقرا اوریاسر کی محنت رنگ لے آئی،ماہرہ خان ’ایک تھی لیلیٰ‘ کے گن گانے لگیں

ملائیکا اروڑا کے ریئلٹی شو کاآغاز، شادی اور مزید بچوں کی خواہش کے سوال پر کیا کہا؟

رواں سال فروری میں ایک ٹوئٹر صارف نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ وہ  شاہ رخ خان کے ساتھ کون سا منظر بار بار فلمانے کی خواہشمند ہیں ؟

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دینے کیلیے اپنے پرستار کو 20 ماہ کا انتظار کروایا اور بالآخر گزشتہ ہفتے جواب دےدیا۔ماہرہ خان نے فلم رئیس میں شاہ رخ کو گال پر بوسہ دینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ  یہ منظر بار بار عکس بند کرانا  پسند کریں گی۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر 14 ہزار سے زائد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے تاہم بڑی تعداد  نے  ماہرہ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی  بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ نہ شرم آتی ہے نہ اداکاری، ایک اور صارف نے لکھا کہ جان بوجھ کر مشہور ہونے کی کوشش ، اس کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ پہلے شاہ رخ سے تو پوچھ لو ، سنا ہے اس نے شوٹنگ کے علاوہ منہ نہیں لگایا تھا۔

متعلقہ تحاریر