سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے

فردوس جمال کے بیٹے اداکار حمزہ جمال نے والد کو لاحق جان لیوا عارضے کی تصدیق کردی۔ سینئر اداکار کا شوکت خانم میموریل اسپتال میں علاج جاری

پاکستان ڈراما اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کےموذی مرض میں مبتلا ہوگئے۔

فردوس جمال کے بیٹے اداکار حمزہ جمال نے والد کو لاحق جان لیوا عارضے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے

فردوس جمال کو عزت راس نہیں آئی، انکل بولنے پر زرنش خان کو جھاڑ دیا

بیوی مرجائے اور شوہر راضی نہ ہو تو وہ جنت میں بھی نہیں جاسکتی، رابی پیرزادہ

اداکار حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”میرے والد شوکت خانم میں کینسر سے صحت یابی کا علاج کروا رہے ہیں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hamza Firdous (@hamza_firdous)

انہوں نے مزید لکھا کہ”میں جانتا ہوں، یہی زندگی ہے! لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہم (انکے اہل خانہ) اور آپ سب (ان کے عزیز ترین دوست، ساتھ کام کرنے والے، پرستار اور خیر خواہ) ان کے لیے حاضر ہیں۔

حمزہ جمال نے مزید لکھا کہ”وہ تمام مشکلات کا مقابلہ کرکے اداکار بنے اور  اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے    ہے لیکن خوش قسمتی سے مشکلات ان کے حق میں ہیں اورانشااللہ وہ مضبوط  بن کر  سامنے آئیں گے۔انہوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ”انہیں اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں“۔

اداکار فردوس جمال اپنی بےمثال اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں ،اشفاق احمد کے ڈرامے’ من چلے کا سودا‘میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیاتھا۔ حالیہ کچھ سالوں نئے اداکاروں کے حوالے سے سخت بیانات کی وجہ سے انہیں تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

فردوس جمال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ”  ماہرہ خان کی عمر  ہیروئن کے کردار کیلئے غیر موزوں ہے کیونکہ ہیروئن کا کردار 17ے18 سال کی لڑکی کا ہوتا ہے جبکہ ماہرہ اس عمر سے نکل آئی ہیں“۔

اداکار احمد علی بٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید سے متعلق سوال پر فردوس جمال نے کہا تھاکہ  ” ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے“۔

متعلقہ تحاریر