پاکستانی فلم جوائے لینڈ بین الاقوامی سنڈینس فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلی گئی

جوائے لینڈ میں کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ جوائے لینڈ معروف سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلی گئی ہے ،ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بننے والی پاکستان فلم جوائے لینڈ  کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے  

پاکستانی فلم جوائے لینڈ معروف سنڈینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ  ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ  جوائے لینڈ سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلی گئی ہے ۔

ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بننے والی پاکستان فلم جوائے لینڈ معروف سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔ ہدایت کار صائم صادق کی جوائے لینڈ کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے  ۔

یہ بھی پڑھیے

جوائے لینڈ جزوی نمائش کے باعث آسکر ایوارڈ 2023 کی نامزدگی سے باہر ہوگئی

جوائے لینڈ میں کردار ادا  کرنے والی پاکستانی اداکارہ  اداکارہ  ثروت گیلانی  نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ  جوائے لینڈ  معروف سنڈینس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلی گئی ہے ۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ رواں سال بہترین  ہوتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  فلم جوائے لینڈ کوعالمی فلم فیسٹیول سنڈینس کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔ فلم ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بنائی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو عالمی سطح پر کئی فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ جوائے لینڈ انٹرنیشنل فیچرز فلم کی کیٹیگری میں 2023 میں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر ) کے لیے بھی نامزد ہوئی ۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز دسمبر 2022 میں بین الاقوامی فیچر فلم سمیت تمام ایوارڈ کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزد افراد کا انتخاب کرے گی۔حتمی فہرست کا اعلان 24 جنوری 2023 کو کیا جائے گا۔

پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی پر بننے والی فلم جوائے لینڈ نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبرآسکر ایوارڈ کی توجہ اپنی جانب سے مبذول کروالی ہے تاہم فلم پاکستان میں قدامت پسندوں کے نشانے پر موجود ہے ۔

رواں ماہ نومبر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم "جوائے لینڈ”  میں ازواجی زندگی سے ناخوش ایک شادی شدہ مرد کے ایک ٹرانس جینڈرعورت کے درمیان رومانوی تعلقات کو ہمدردی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والی  فلم جوائے لینڈپاکستان کی ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو نمایاں کرتی ہے۔ فلم میں خواجہ سرا سے ہیرو کے  خفیہ  رومانس  کو قدامت پسندوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

متعلقہ تحاریر