فلم آر آر آر گولڈن گلوب ایوارڈ میں 2نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب

فلم کو غیرانگریزی زبان کی بہترین فلم اور بہترین اصلی گانے کے زمروں میں گولڈن گلوب ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے، آر آر آر کے آسکر ایوارڈ جیتنے کا راستہ صاف ہوگیا، شیکھر کپور

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی پیریڈ ایکشن فلم آر آر آرنے  گولڈن گلوب ایوارڈز میں 2زمروں میں نامزدگیاں حاصل کرلیں ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق  مرکزی کرداروں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی آر آر آر کو غیرانگریزی زبان کی بہترین فلم اور بہترین اصلی گانے کے زمروں میں گولڈن گلوب ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین فلم فیڈریشن کا تعصب، بلاک بسٹر تیلگو فلم آرآرآر آسکر کیلیے نظر انداز

جاپانی خواتین بھی فلم آرآرآر کے ہیرو کی دیوانی نکلیں

فلم آرآرآر کو گولڈن گلوب ایوارڈ کیلیے نامزد کیے جانے کےفوری بعد راجامولی نے  فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈزکے 2 زمروں میں نامزد کرنے پر  جیوری کا شکریہ ادا کیا ۔

راجامولی نے غیرمتزلز ل حمایت پرشائقین اور پرستاروں کابھی شکریہ اداکیا اپنے مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا۔

فلم آرآرآر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی فلم کوگولڈن گلوب ایوارڈز کیلیے نامزد کیے جانے کی خوشخبری سنائی گئی۔

 فلم کے ہیروجونیئر این ٹی آر نے بھی فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز کے 2 زمروں میں نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

فلم کے شریک ہیرورام چرن نے اپنےٹوئٹ میں فلمساز ایس ایس راجامولی کومخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ گرو!کتنا قابل فخر لمحہ ہے،آپ کو عالمی سنیما کو فتح کرتے ہوئے دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتا، اعزاز ہے کہ فلم آرآرآر  نے بہترین غیر انگریزی زبان کی فلم اور بہترین اوریجنل گانے کی نامزدگی حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ٹیم آر آر آر گولڈگلوب ایوارڈزمبارک ہو۔

دوسری جانب فلمساز شیکھر کپور کا کہنا تھا کہ اس نامزدگی کو حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ فلم کا آسکر تک جانے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاکہ آرآرآر کے لیے آسکر کا راستہ صاف ہو گیا ہےلیکن مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ گولڈن گلوبز کی کیٹیگری کو غیر انگریزی زبان میں بہترین فلم کیوں کہا جاتا ہے؟ آر آر آڑ  بہترین فلم کے زمرے میں آنے کی مستحق ہے۔ انہوں نے ایس ایس راجامولی کو مبارکباد پیش کی۔

فلم آرآرآرایک افسانوی فلم ہے جو  1920میں ہندوستان کی  جدوجہد آزادی  کے 2 حقیقی کرداروں  الوری سیتاراماراجو اور کومارم بھیم کی زندگی  کے گردگھومتی ہے۔یہ فلم دنیا بھر میں رواں سال  مارچ میں پانچ زبانوں   تیلگو، تمل، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں ریلیز کی  گئی تھی ۔فلم  میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن  نے بھی اہم کردار اد اکیا ہے۔

 فلم آرآرآر دنیا بھر سے مبینہ طور پر 1200 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔بھارتی حکومت نے آسکر ایوارڈ کی نامزدگی میں تو فلم کو نظرانداز کردیا تھا تاہم امریکا میں فلم کے پروموٹرز نے اسی آسکرایوارڈز کے تمام 14 زمروں میں نامزدگی کیلیے پیش کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر