گلوکار علی ظفر اداکار شفاعت علی کی نقالی کی صلاحیت کے معترف
شفاعت علی نے بچوں کی مشہور انگریزی نظم ”بے بی شارک“ شہزاد رائے، ابرار الحق اور کمار سانو کی آواز میں گاکر خوب داد سمیٹی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور گلوکار واداکار علی ظفر ساتھی اداکار و میزبان شفاعت علی کی نقل اتارنے کی صلاحیت کے معترف ہوگئے۔
علی ظفر نے شفاعت علی کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کی مشہور انگریزی نظم پاکستانی و بھارتی گلوکاروں کی آواز میں گارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک اور فلم کی عکس بندی مکمل
الطاف بھائی پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو شاید حالات ایسے نہ ہوتے، بہروز سبزواری
علی ظفر نے شفاعت علی کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قہقہ لگاتے ہوئے لکھا کہ”یار یہ بندہ“۔
Haha. Yaar ye banda … https://t.co/QHjqEEEXMp
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 13, 2022
وڈیو میں شفاعت کو بچوں کی مشہور انگریزی نظم”بے بی شارک“پاکستانی گلوکار شہزاد رائے،ابرار الحق اور بھارتی گلوکار کمارسانو کےانداز میں گارہے ہیں۔بھارتی فلم ساز شرشتی بہر نے بھی شفاعت علی کی نقالی کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ شفاعت خداد صلاحیتوں سے مالامال ہیں اور اداکاری و میزبانی کے ساتھ ساتھ مختلف سیاستدانوں اور گلوکاروں کی بہترین نقل اتارنے کی مہارت بھی رکھتے ہیں۔
اداکار کی وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی نقل اتارنے کی متعدد وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔