شہروز اور سائرہ کی بے بی لائسیوس فروری میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ سائرہ یوسف نے کہا کہ ہماری نئی فلم کی پہلی جھلک پیش کررہے ہیں۔ میں فلم کی نمائش پر بہت پر جوش ہوں کہ  آپ سب سے دیکھنے جائیں گے، سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی

اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ فروری2023 میں ہماری فلم بے بی لائسیوس (BABYLICIOUS) ریلیز ہونے جارہی ہے۔ شہروز سبزواری کے ساتھ  اس فلم سے منسلک ہوئے 12 سال کا عرصہ گزر گیا ہے ۔

اداکارہ  سائرہ یوسف جوکہ شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ بھی ہیں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی فلم  بے بی لائسیوس فروری میں ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے گانے ‘بے شرم رنگ’ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ سائرہ یوسف نے کہا کہ  ہماری نئی فلم کی پہلی جھلک پیش کررہے ہیں۔ میں فلم کی نمائش پر بہت پرجوش ہوں کہ آپ سب سے  دیکھنے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان علیحدگی ہونے کے بعد دونوں نے گزشتہ سال ایک فلم  سائن کی جس کی تقریباً 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں ماڈل صدف کنول سے شادی کی دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام زہرا رکھا گیا ہے جبکہ سائرہ یوسف نے تاحال دوسری شادی نہیں کی ہے ،

اپنے ایک نئے ا نٹر ویو میں سائرہ یوسف نے جلد ہی دوسری شادی  کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین اور خوبصورت چیز ہے۔

متعلقہ تحاریر