عشنا شاہ نے ٹیریان وائٹ کو پاکستانی سیاست میں گھسیٹنے کی مخالفت کردی
اس گھٹیا کھیل میں ایک ایسے بچے کو شامل کرنا جس کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پسپائی ہے، اداکارہ

اداکارہ عشنا شاہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو پاکستانی سیاست میں گھسیٹنے کی مخالفت کردی۔
اداکارہ نے سیاست دانوں اسلامی اخلاقیات کے پیمانے پر پرکھنے کی بھی مخالفت کردی۔
یہ بھی پڑھیے
ہانیہ عامر کا فنکاروں کو اپنے لیے کچھ وقت نکالنے کا مشورہ
شوہر سے تحفہ لینا چاہیے دینا نہیں چاہیے، پیار دو، بچے دو، بہت ہے، صدف کنول
اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”اگر عذر’آئین‘ ہے تو آئیے اس سے آنکھیں بند نہ کریں کہ کتنے سیاست دان اسلامی اخلاقیات کی شق پر عمل کرنے سے دور ہیں۔ لیکن اس گھٹیا کھیل میں ایک ایسے بچے کو شامل کرنا جس کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں،پسپائی ہے“۔
Repulsed! If the excuse is the “constitution” then let’s not be blinded by how many politicians far from adhere to the Islamic morality clause. But to involve a child, who has nothing to do with Pakistani politics into this sick game.
— Ushna Shah (@ushnashah) December 15, 2022
اداکارہ عشنا شاہ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کا نام تو نہیں لیا لیکن ٹوئٹ سے واضح ہے کہ ان کا اشارہ اسی جانب ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شہری محمد ساجد نے ٹیریان وائٹ کو اپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو 25جنوری کے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔









