ماہرہ خان اور ہمایوں سعید فلم”آج رنگ ہے“ میں پھرایک ساتھ آنے کیلیے تیار

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ مصنف زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے تصدیق کردی۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید بن روئے کے بعد آج رنگ ہے کے ایک اور دلچسپ پروجیکٹ کے لیے ایک بار پھر ٹیم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو نیشنل ایوارڈ یافتہ مصنف زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم بیٹی کو گود میں بٹھا کر گاڑی چلانے پر فیروز خان پر برس پڑیں

کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا، اداکارہ ثنا کا خواتین کو امیروں سے شادی کا مشورہ

 دونوں فلمی ستاروں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ماہرہ خان سے ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پرستار نے سوال کیا کہ  ”ہم ہمایوں سعید اور آپ کو کب ایک ساتھ دیکھنے کی توقع کرسکتے ہیں؟“۔

 ماہرہ نے جواب دیا کہ” مجھے بہت جلد امید ہے، کیوں ہمایوں سعید؟“۔ہمایوں نے ماہرہ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ”ہاں بہت جلد ، فلم کا نام بھی بتادوں“۔

شائقین فلم”بن روئے “ کے بعد  جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور وہ امید کر رہے ہیں کہ فلمساز  اسے جلد از جلد ریلیز کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دونوں ستارے آخری بار فرحت اشتیاق  کی تحریر کردہ فلم بن روئے میں جلوہ گر ہوئے تھے جسے بعدازاں ہم ٹی وی پر ڈرامے کی شکل میں بھی پیش کیا گیا تھا۔اس فلم  کو ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی  تھی جبکہ ماہرہ اور ہمایوں کی آن  اسکرین پر کیمسٹری کو بھی  خاصا پسند کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر