فواد اور مہوش کیلیے اعزاز، مس مارول کی ”ٹائم اینڈاگین“سال کی بہترین قسط قرار

معروف امریکی جریدے دی ہالی ووڈ رپورٹر نے ٹی وی ناقدین کی آرا کی روشنی میں فواد خان اور مہوش حیات کی اداکاری پر مشتمل قسط کو اعزاز سے نوازا، مہوش حیات کا اظہار تشکر

سال 2022پاکستانی اداکاروں فواد خان اور مہوش حیات  کیلیے خوش قسمت ترین ثابت ہوا ہے،رواں برس ریلیز ہونے والی فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ  نے پاکستان کی 200کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تو وہیں اسی سال فواد خان اور مہوش حیات نے مس مارول کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھا۔

اب خبر یہ آئی ہےکہ معروف امریکی جریدے دی ہالی ووڈ رپورٹر نے پہلی مسلم سپر ہیرو مس مارول کی قسط’ٹائم اینڈ اگین‘ کو سال کی بہترین قسط قرار دیا ہے۔اس قسط میں برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کی دردناک کہانی کو  مہوش حیات اور فواد خان  نے اپنی شاندار اداکاری سے حقیقت کا روپ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات تاحال مس مارول کے سحر میں مبتلا

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا مس مارول میں فواد خان کی اداکاری کا معترف

مہوش حیات نے دی ہالی ووڈ رپورٹر کی اس خبر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”زبردست ! ہالی ووڈ رپورٹر کےٹی وی ناقدین نے مس مارول کی ہماری قسط  ’ٹائم اینڈ اگین‘ کا انتخاب کیا ہے جس میں عائشہ اور حسن کی دل دہلا دینے والی محبت کی کہانی کو 2022 کے بہترین قسط میں سے ایک کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

انہوں نے کہاکہ  بہت سے دیگر مانے ہوئے  شوز کے ہوتے ہوئے  یہ ایک حیرت انگیز اعزاز ہے۔ تقسیم جنوبی ایشیا میں ہم سب کے لیے ایک انتہائی تکلیف دہ  دور ہے اور اسے بڑے پیمانے پر  سامعین تک لے جانے کے قابل بنانا اور دی ہالی ووڈ رپورٹرز  کی طرف سے اسے سراہنا ظاہر کرتاہے کہ کہانی بہت سارے لوگوں کے درمیان گونج اٹھی ہے۔

مہوش حیات نےعائشہ کے کردار کیلیے منتخب کرنے پر  اس قسط کی  ہدایت کارشرمین عبید چنائے اور معاون پروڈیوسرز یینابرگز اور صنم منت کا بھی شکریہ اداکیا۔

متعلقہ تحاریر