جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کی فیچر فلم کیٹیگری کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا

ٹرانس جینڈر کے حوالے سے بنائی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو اکیڈمی ایوارڈ  کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ جوائے لینڈ کوآسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ فلم جوائے لینڈ کو ملک میں مکمل نمائش کی اجازت نہ ملنے کے بعد فلم آسکر ایوارڈ 2023 کی ڈور سے باہر ہوگئی ہے

ٹرانس جینڈر کے حوالے سے بنائی گئی متنازع پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ فلم کو آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔

ٹرانس جینڈرکے حوالے سے بنائی گئی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو اکیڈمی ایوارڈ  کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ جوائے لینڈ کو آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری  میں شامل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جوائے لینڈ جزوی نمائش کے باعث آسکر ایوارڈ 2023 کی نامزدگی سے باہر ہوگئی

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی پر بننے والی فلم جوائے لینڈ کو ملک میں مکمل نمائش کی اجازت نہ ملنے کے بعد فلم آسکر ایوارڈ 2023 کی ڈور سے باہر ہوگئی ہے ۔

ہدایتکار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو 95 اکیڈمی ایوارڈ کی عالمی فیچر فلم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسی کیٹیگری میں ایک پڑوسی ملک کی فلم "دی لاسٹ شو” کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

آسکر کیلئے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ میں خواجہ سرا علینا خان اورعلی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ اور ثانیہ سعید بھی فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

آسکر ایوارڈ کی کیٹیگری میں شامل ہونے والی فلم جوائے لینڈ پاکستان کی ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو نمایاں کرتی ہے۔ فلم میں خواجہ سرا سے ہیرو کے  خفیہ رومانس  کو قدامت پسندوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔

ٹرانس جینڈر کے موضوع پر بننے والی جوائے لینڈ میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بیزاراور ناخوش مرد اور ٹرانس جینڈرعورت کے درمیان رومانوی تعلقات کو ہمدردی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں انعام جیتنے کے بعد اکیڈمی ایوارڈز میں پاکستان کی پہلی انٹری کے طور پر پیش کیا گیا۔ فلم کو آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر