ماہرہ خان کا سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں سےاظہار تشکر

اداکارہ نے اپنی 38 ویں سالگرہ سوشل  میڈیا صارفین سے گفتگوکرتے ہوئے ، ان کے تہنیتی پیغامات پڑھتے ہوئے اور ان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گزاری۔

اداکارہ ماہرہ خان  38برس کی ہوگئیں ۔اداکارہ نے بدھ 21 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائی تاہم انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ماہرہ خان نے سالگرہ  کی مبارکباد دینے والے دوستوں اور پرستاروں کا شکریہ اداکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماورا حسین کی والدہ کیساتھ عمرے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

ریحام خان نے نوجوان ماڈل و اداکار مرزا بلال سے تیسری شادی کرلی

اداکارہ نے اپنی 38 ویں سالگرہ سوشل  میڈیا صارفین سے گفتگوکرتے ہوئے ، ان کے تہنیتی پیغامات پڑھتے ہوئے اور ان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گزاری۔

ماہرہ خان نےٹوئٹر پر مبارکباد کے پیغام ارسال کرنے والے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”میں یہ سب پڑھ رہی ہوں،یہ سب دیکھ رہا ہوں، یہ سب وصول کر رہی ہوں، تمام محبتیں، تمام نیک تمنائیں، میں خود کو اتنا خوش نصیب محسوس کررہی ہوں کہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی ،آپ سب کی  مشکور ہوں،الحمدللہ،  ہمیشہ کے لیے“۔

ماہرہ خان نےجہاں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات شیئر کیے وہیں انہوں نے ٹوئٹرپر صارفین کے پیغامات کے جواب بھی دیے ۔

ایک مداح نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان   کیجانب سے ادکارہ کیلیے  تعریفی کلمات پر مبنی وڈیو کے ذریعے سالگرہ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھاکہ”جیسے ایک عقلمند آدمی نے ایک بار کہا تھا،’ماہرہ، ماہرہ ہے‘میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت کو سالگرہ مبارک ہو“۔

اداکارہ نے شرارتی انداز میں آنکھ مارنے والے ایموجی کے ساتھ  تبصرہ کیا کہ”وہ غلط کیسے ہو سکتا ہے؟“  ۔ پھر ماہرہ نے اپنے مداحوں کو اپنی”سب سے بڑی، سب سے خاص نعمت“کہہ کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر