بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی شو کے سیٹ پر خودکشی،ساتھی اداکار گرفتار
اداکارہ اپنے ساتھی اداکار شیزان ایم خان کے میک اپ روم میں موجود تھیں اور وہ میک اپ روم کے واش روم میں مردہ پائی گئیں، شیزان خان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ تنیشا شرما نے فلم کے سیٹ پر ساتھی اداکارہ شیزان ایم خان کے میک اک روپ کے باتھ میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس نے اداکار شیزان خان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف خودکشی پر اکسانے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔عدالت نے ملزم شیزان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا
سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیاتھا، عامر خان کے بھائی فیصل خان کادعویٰ
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی سیریل ’علی بابا : داستان کابل‘ کی اداکارہ اپنے ساتھی اداکار شیزان ایم خان کے میک اپ روم میں موجود تھیں اور وہ میک اپ روم کے واش روم میں مردہ پائی گئیں۔ جب وہ کافی دیر تک واش روم سے باہر نہ آئیں تو لوگوں نے دروازہ توڑا تو مبینہ طور پر وہ پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
View this post on Instagram
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کچھ دنوں سے سیٹ پر افسردہ نظر آرہی تھیں تاہم وہ کیوں افسردہ تھیں اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے۔
View this post on Instagram
آنجہانی اداکارہ نے کترینہ کیف کی فلم فتور اور بار بار دیکھو میں ان کے بچپن کا کردار اداکیا تھا جبکہ کہانی 2 اور سلمان خان کی دبنگ 3 میں بھی وہ چھوٹے کرداروں میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تنیشا کے رشتے داروں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے اور انہوں نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ اداکارہ تنیشا ، شیزان کے کافی قریب تھیں۔ مردوں کے عالمی دن کے موقع پر تنیشا نے شیزان کیلئے محبت بھری پوسٹ کی تھی۔
View this post on Instagram
تنیشا کے رشتے داروں نے بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا۔ رشتے داروں نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی تھی تب شیزان نے بتایا تھا کہ ان دونوں کے درمیان کچھ تلخیاں ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے تنیشا کو بہت دکھ پہنچا ہے۔
تنیشاکی والدہ نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ بار بار کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ کیسے میرے ساتھ ایسا کر سکتا تھا، اگر وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو پھر وہ میرے اتنا قریب کیوں آیا تھا۔
بھارتی پولیس نے معاملے کی تفتیش کے لیے شیزان خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر شیزان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے شیزان خان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا ہے۔









