معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر نے نکاح کرلیا

ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر محبت، برکات اور خوشی محسوس کررہا ہوں، علی گل پیر

معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر نے اپنی دوست ڈاکٹر عظیمہ ناخدا سے نکاح کرلیا۔

علی گل پیر نےسندھ کے اشرافیہ خاندان سے تعلق کے باوجود 2012 میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں’  وڈیرے کا بیٹا‘ نامی طنز و مزاح سے بھرپور گانا گاکر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

علی گل پیرکا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے جانے کا انکشاف

ساس، بہو اور شادی، عورت مانگے آزادی، علی گل پیر کا پاکستانی ڈراموں پر طنز

علی گُل پیر نے انسٹا گرام پر اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر محبت، برکات اور خوشی محسوس کررہا ہوں۔انیلا ناخدا! اب آپ ہمیشہ کے لیے میرے ساتھ پھنس گئی ہیں ، خوش قسمت رہیں! نکاح ہو گیا“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Gul Pir (@therealaligulpir)

انہوں نے مزید لکھاکہ”جیسا کہ میں نے ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ بھی آپ کو ہنسایا اور خوش کیا، اب وقت آگیا ہے کہ آپ مجھے دعائیں اور پیار دیں، چلو شاباش! “۔واضح رہے کہ علی گُل کی اہلیہ ڈاکٹرعظیمہ ناخدا ان کی دیرینہ دوست اور شعبہ طب سے وابستہ ہیں۔

علی گل پیر کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر منشا پاشا،احمد علی بٹ، سونیا حسین،علی کاظمی، ژالے سرحدی،رضا سموں، مائرہ خان،انوشے اشرف اور دیگر مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ علی گل پیر سندھ کے سابق سینئر وزیر پیر مظہر الحق کے بھتیجے ہیں۔البتہ والدین میں علیحدگی کےبعد انہوں نے اپنی زندگی والدہ کے ساتھ گزاری ہے۔

علی گل پیرنے فریحہ الطاف کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بچپن جنسی طورپر ہراساں کیے جانے کابھی انکشاف کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس صدمے سے نکلنے کیلیے ماہر نفسیات کی  مدد لیتے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر