وویک اوبرائے کا کالج لائف کے بارے میں کرینا کپور سے متعلق بڑا دعویٰ

رینہ کپور کالج میں میری جونیئر تھیں، ایک مرتبہ میں اداکارہ کی حاضری پوری کرنے میں مدد کی تھی، اداکار کا انٹرویو میں انکشاف

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے اپنی کالج لائف کے بارے میں اداکارہ کرینا کپور کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کرینہ کپور کالج میں ان کی جونیئر تھیں اور ایک مرتبہ انہوں نے اداکارہ کی حاضری پوری کرنے میں مدد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی شو کے سیٹ پر خودکشی،ساتھی اداکار گرفتار

عرفی جاوید نے نامناسب لباس کے باعث دبئی میں گرفتاری کی تردید کردی

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ’میں ممبئی کے کالج میں کرینہ سے دو تین سال سینئر تھا، وہ کالج میں نئی نئی آئی تھی، اسے چیزوں کا زیادہ علم نہیں تھا‘۔

وویک نے بتایا کہ’کرینہ کو حاضری میں کچھ مسائل کا سامنا ہوا، میں مدد کو پہنچا اور کہا اپون ہے نا، میں ایڈمن آفس گیا اور اندر جاکر اس کی حاضری پوری لگادی اور اس کا مسئلہ حل ہوگیا‘۔

اداکار نے کہا کہ’ اس عمل پر کرینہ کافی حیران ہوئیں اور سوال کیا کہ یہ کیسے کیا جس پر میں نے کہا جاؤ مزے میں رہو‘۔واضح رہے کہ کرینہ کپور اور وویک اوبرائے نے 2004 میں یووا، 2006 میں اومکارا اور 2009 میں قربان میں ایک ساتھ کام کیا۔

متعلقہ تحاریر