سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا مردہ خانے کے ملازم کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ
اگر اس ثبوت میں رتی بھر بھی سچائی ہے تو ہم سی بی آئی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ واقعی اس کی تندہی سے جانچ کرے، کریتی شویتا سنگھ

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کریتی شویتا سنگھ نے اسپتال کے مردہ خانے کےملازم کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روز ممبئی کے کووپر اسپتال کے مردہ خانے کے ملازم روپ کمار شاہ نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ” جس دن سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوئی تو ہمیں کووپر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے 5 لاشیں ملیں، ان 5 میں سے ایک لاش کسی وی آئی پی شخص کی تھی“۔
یہ بھی پڑھیے
سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کامعائنہ کرنے والے مردہ خانے کے ملازم کا بڑا انکشاف
سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیاتھا، عامر خان کے بھائی فیصل خان کادعویٰ
انہوں نے بتایا کہ” جب میں نے پہلی بار سشانت سنگھ کی لاش دیکھی تو میں نے جلدی سے اپنے سینئرز کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل کا معاملہ ہے“۔
انہوں نے بتایا کہ” میں نے ان سے یہاں تک کہا کہ ہمیں اصولوں کے مطابق کام کرنا چاہیے لیکن میرے سینئرز نے مجھے روک دیا اور کہا کہ صرف لاش کی تصاویر لے لو اور جلد از جلد لاش پولیس کو دے دو“۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ”میں 28 سال سے لاشیں دیکھ رہا ہوں، سشانت کے جسم پر ایسا کوئی نشان نہیں تھا جو عام طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرنے والے کے جسم پر ہوتا ہے، اس کے جسم پر فریکچرز کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں کیا لکھنا ہے یہ تو ڈاکٹر کا کام ہے، سشانت کو انصاف ملنا چاہیے“۔
View this post on Instagram
مردہ خانے کے ملازم کے اس بیان پر سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کریتی شویتا سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر مردہ خانے کے ملازم روپ کمار شاہ کے بیان سے متعلق خبر شیئر کردی۔
کریتی نے لکھا کہ”اگر اس ثبوت میں رتی بھر بھی سچائی ہے تو ہم سی بی آئی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ واقعی اس کی تندہی سے جانچ کرے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ” ہمیں ہمیشہ یقین رہا ہے کہ آپ لوگ شفاف تحقیقات کر کے ہمیں حقیقت سے آگاہ کریں گے, ہمارا دل دکھ رہا ہے کہ ابھی تک یہ معاملہ انجام کو نہیں پہنچا“۔









